21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سبی میں
قبائلی رہنما تاجر شخصیت حاجی عبدالوہاب گورگیج سے مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری نے ملاقات کی اور فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
پیش کی۔
معلومات کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے حاجی عبدالوہاب گورگیج کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
اس دوران ڈسٹرکٹ
نگران سبی محمد اسحاق عطاری ،اللہ ڈنہ رند چشتی ،جیل معلم مولانا علی احمد عطاری
مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)