دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب
سے 25 اکتوبر 2023ء کو تونسہ شریف میں ڈسٹرکٹ
نگران اسلامی بھائی نے دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ سابق ایم پی اے حافظ
خواجہ محمد داؤد سلیمانی سے ملاقات کی۔
تفصیلات
کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اورحالیہ دنوں میں فلسطین میں مظلوم مُسلمانوں کے لئے
لگائے گئے امدادی کیمپس اور شجرکاری مہم
کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
٭بعدازاں
ڈسٹرکٹ نگران مظفرگڑھ اور تحصیل
نگران کوٹ ادو اور جامعۃ المدینہ گرلز مجلس کے صوبائی ذمہ دار محمد آصف عطاری مدنی سے ردا پوشی اجتماع برائے اسلامی بہنوں کی این۔او۔سی اور دیگر مسائل کے سلسلے میں مشورہ بھی ہوا۔(رپورٹ
: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)