سرگودھا ڈویژن میں قائم بریگیڈیئر ر ملک اعظم ٹوانہ،  SSP ر ملک شیر احمد ٹوانہ اور DSP ر ملک ادریس ٹوانہ کے ایک مقامی ہوٹل جوہر آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شرکائے اجتماع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد احمد صہیب، SSP انویسٹی گیشن خوشاب سعید اللہ خان روکھڑی، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجاز اعوان، DSP انویسٹی گیشن خوشاب ملک غلام عباس بھسین، DSP CTD خوشاب ملک شاہد نذیر اعوان، DSP PHP خوشاب رانا غلام مجتبیٰ، DSP ٹریفک خوشاب ملک عصمت اللہ بندیال، DSP ر پرویز احمد خان نیازی اور اہم سیاسی شخصیت ملک مشتاق احمد ٹوانہ سمیت دیگر افسران و شخصیات موجود تھے۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو دین کے کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شرکائے اجتماع کو نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا جبکہ اجتماع کے اختتام پر چند افسران نے مختلف سوالات کئے جس کی رکنِ شوریٰ نے جوابات دیئے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)