پچھلے دنوں SP
ملتان سٹی حسن رضا کھاکی کی دیگر شخصیات کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان
میں حاضری ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
معلومات کے مطابق SP حسن رضا کھاکی کی والدہ کا پچھلے دنوں انتقال ہو گیا تھا جس کے لئے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحومہ کے لئے
دعائے مغفرت کی گئی۔
بعد ازاں ملتان ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے SP حسن رضا کھاکی کو فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز اور دورۂ حدیث شریف کا وزٹ کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق پریزنٹیشن دکھائی جس پر ایس پی نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور اپنی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)