عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت الہ آباد کے SHO حافظ یاسر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق دورانِ ملاقات الہ آباد شہر کے نگران سیّد سلیم رضا عطاری اور ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار حاجی غلام یاسین عطاری نے SHO سے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے پر میٹنگ کی۔آخر میں نگرانِ شہر اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے SHO کو نئی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تحصیل قصور کے پولیس لائنز میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پولیس لائنز آفسر طارق کمانڈو، سپریڈنٹ پولیس حاجی عبد الغفار، ریٹائرڈ ایس ایچ او ارشد خان، پی اے ٹو کمشنرانکم ٹیکس سعید عطاری سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حلقے میں شریک افسران کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ڈپٹی میئر ڈیرہ الہ یار میر رب نواز بہرانی سے دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے میر رب نواز بہرانی سے اُن کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور میر رب نواز بہرانی کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی و مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں میر رب نواز بہرانی کے مرحوم والد رانجھا خان بہرانی سمیت دیگر مرحوم عزیز و اقاریب اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے  زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2023ء کو کہروڑ پکا لودہراں میں ملتان کے ڈویژن ذمہ دار فداعلی عطاری نےپولیس کے اعلی حکام(DSPرضوان احمدخان،ایس ایچ اوصدرانسپکٹرپیرسیدعارف،انچارج ریسکیو محمد ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راؤمنصب علی نقیبی)سےملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نےپولیس سرکل آفس نئی بلڈنگ میں شفٹنگ پرڈی ایس پی کومبارک بادپیش کی اور ڈی ایس پی آفس اور ریسکیوآفس دونوں جگہ اجتماعات میلادکاٹائم فائنل کیا نیز اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر شخصیات نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سال 2023ء میں جشنِ میلاد النبی منانے کے حوالے سے  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ریجن خادم حسین رند سے ملاقات ہوئی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے 12 ربیع الاول کی شب ہونے والے عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے متعلق اہم نکات پر میٹنگ کی جس میں دیگر موضوعات پر بھی کلام کیا گیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 26 ستمبر 2023ء بروز منگل دینی و فلاحی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی لاہور میں شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں میاں سابق صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، سابق وائس چیئر مین واسا / MPAچودہری شہباز احمد اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ لاہور کے پولیٹیشنز ذمہ دار سیّد مقصود عطاری، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران خواجہ محمد سلیم عطاری اور محمد کامران غازی عطاری نے تمام شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی نیز جشنِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے موقع پر ہونے والے اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے شعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں شخصیات کو پیش کئےگئے۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سنتِ رسول کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز لودہراں میں سابق وفاقی وزیر مرزا محمد ناصر بیگ سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ملاقات ہوئی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرزا محمد ناصر بیگ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دینی و فلاحی کام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز گجرات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک،  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررنیویو افضل حیات تاڑر، ہیڈ کلرک ساجد بھٹی، ڈی پی او احمد نواز شاہ، پی ایس او انسپکٹر عدنان شہزاد اور سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ محمد امجد سے ملاقات کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی بالخصوص ڈی پی او دفتر میں اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم منعقد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہےڈی پی او دفتر میں منعقد ہونے والے اجتماعِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی و فلاحی کام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران پاکستان مجلسِ مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ قیصر امین بٹ (ڈی ایس پی اسپیشل برانچ) کے گھر پر آمد ہوئی۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اصلاحِ معاشرہ کے لئے ہونے والی دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں ڈی ایس پی کو بریفنگ دی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈی ایس پی کو خود بھی نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔( رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کی جانب سے شیخوپورہ میں قائم اہلِ سنت کی عظیم درسگاہ جامعہ نظامیہ کا شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دورہ کیا۔

جہاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایاجس پر انہوں نے دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے جامعہ کے باغیچہ میں اساتذہ کے ساتھ پودے لگاکر شجرکاری کی جس میں خصوصی شرکت استاذالعلماء مفتی محمد جنید رضا قادری صاحب نے کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعاکروائی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16ستمبر 2023ء  کو ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیا اور وہاں کورنگی کے چاروں نئے اسسٹنٹ کمشنرز (چیئرمین کورنگی ٹاؤن نعیم شیخ ، ٹرانزیکشن آفیسر عبد العزیز تنیو ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی عمران الحق اور سابقہ ایم پی اے کورنگی غلام جیلانی )سے تعارفی میٹنگ ہوئی جس میں ربیع الاول کے پروگرام کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

غلام محبوب عطاری نے میٹنگ کے اختتام پر شخصیات کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں دعوت اسلامی سے شائع ہونے والی کتاب اور رسالے تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ملتان  میں شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوت اسلامی کی جانب سے 16 ستمبر 2023ءکو سٹی ذمہ دارحاجی مسعودعطاری نے سیکیورٹی مجلس ذمہ دارعبدالرزاق عطاری کےہمراہ چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کریم نواز اور ایس ایچ اودولت گیٹ صبوراحمدودیگرسےملاقات کی۔

ذمہ داران نے چیف آفیسرمیٹروپولیٹن اور ایس ایچ اوصاحب سے اجتماع میلادکی این اوسی وانتظامی معاملات کےحوالےسےمیٹنگ کی نیز انہیں اجتماع میلاد وجلوس میلادمیں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)