ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 6 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی آمد ہوئی جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے سٹی ذمہ دار حاجی محمد مسعود عطاری سمیت دیگرذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

معلومات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سمیت دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیر کی نگرانِ ملتان سٹی حاجی محمد راشد عطاری سے ملاقات ہوئی جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو ڈپٹی کمشنر نے خوب سراہا اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)