عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ بھکر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے DSP کلورکوٹ میاں ظفر اقبال کلیار کو DSP پرموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے SDO واپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے سلسلے میں 4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے نصاب متعلق بریفنگ دی جس پر CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان نےدارالمدینہ کے نصاب کو پنجاب کے سرکاری نصاب میں شامل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی رجسٹریشن پر مشاورت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کے سرکاری اداروں میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں محمد شہزاد اختر ( ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایس ای لاہور) اور محمد سعید ( کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور) شامل تھے۔

شعبے کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف اور دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کے تحت لاہور کے تمام سرکاری اسکولوں میں پلانٹیشن کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اکتوبر 2023ء  کو لاہور میں سی آئی اے (CIA) پولیس آفیسر رانا حسیب انجم ، ایس آئی ذوالفقار صاحب اور SP صدر آفس سمیت دیگر پولیس اسٹاف سے دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار سید مقصود عطاری نے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق سید مقصود عطاری نے افسران کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور 15 اکتوبر2023ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر پولیس افسران نے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 اکتوبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی طرف سے سیالکوٹ میں ڈویژن ذمہ دار سفیان عطاری (گجرانوالہ ) نے سرکاری افسران (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد کاظمی،اسسٹنٹ کمشنر غلام سرور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ ظہیر،ریجنل آفیسر 1122 سید عابد کمال،ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءُ اللہ،ایس پی ایڈیشنل ملک نوید،ڈی ایس پی لیگل صہیب،ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ عادل باجوہ،سیکیورٹی انچاچ اکرام اور پی ایس او ڈی پی او انسپکٹر خرم شہزاد )سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات اجتماع میلاد و جلوس میلاد پر ڈسٹرکٹ میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اداروں میں محافلِ میلاد کروانے کا طے کیا نیزانہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے تحت 4 اکتوبر 2023ء کو واپڈا آفس ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ایکسین واپڈا حافظ آباد ذوالفقار جوئیہ ، سب ڈویژن و ریونیو افسران اور ان کے عملے نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت محمد وسیم عطاری نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے واقعات بیان کئے جس میں افسران کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی کے شب وروز گزارنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 اکتوبر 2023ء  کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت تحصیل بھیرہ میں تحصیل ذمہ دار محمد عدنان عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائی کے ہمراہ ڈی ایس پی بھیرہ شریف چوہدری فیاض احمد سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات محمد عدنان عطاری نے اجتماعات میلاد و جلوس میلاد پر سیکیورٹی فراہم کرنے پر چوہدری فیاض احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں دی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے 4 اکتوبر 2023ء کو تحصیل نور پور تھل ڈسٹرکٹ بھکر میں اجتماع میلاد منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سعد بن خالد، تحصیل دار ملک ریاض خان، نائب تحصیل دار رانا محمد یوسف، ایس ایچ او تھانہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع میلاد میں مولانا بابر عطاری مدنی نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور شخصیات کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

٭دعا کے بعد اے سی صاحب کے دفتر میں ملاقات کا سلسلہ ہوا جہاں دعوت اسلامی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔آخر میں ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام4 اکتوبر 2023ء کو بھکر ڈسٹرکٹ دریا خان  میں قائم اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اجتماع میلاد کاانعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ذیشان شریف قیصرانی، تحصیل دریا خان کے حلقہ افسران، ریونیو افسران اور وہاں موجود دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار پروفیسر عبد المجید عطاری نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کےمختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا نیز حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا اور دعا کروائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ماہِ ربیع الاول  میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 ویں شریف کے مدنی مذاکروں میں انڈونیشیا سے آئے ہوئے اسلامی بھائیو ں نےامیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر 3 اکتوبر 2023ء کو 3دن کے مدنی قافلے میں ملتان کا سفر کیا ۔

انڈونیشین اسلامی بھائیوں نے ذمہ دارانِ دعوت اسلامی کے ہمراہ مدینۃ ُالاولیا ملتان شریف میں درس و بیان کیا اور شخصیات سے ملاقاتیں کر کے انہیں نیکی کی دعوت دی نیز غوث بہاءالحق زکریا ملتانی اور شاہ رکن الدین عالم رحمھما اللہ کے مزار شریف پرحاضری دی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2023ء کو لودھراں میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقات کی ۔

معلومات کے مطابق ملتان ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا عطاری نے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مختیار احمد کا ضلع بھرمیں جلوس میلاد کے موقع پر ٹریفک پولیس کے تعاون پر شکریہ ادا کیا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کیں۔

٭دوسری جانب فدا عطاری نے ڈسٹرکٹ سیکیورٹی آفیسر چوہدری برکت علی سے بھی ملاقات کی ۔دورانِ ملاقات اجتماعات میلاد و جلوس میلاد پر سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب تحفے میں دی۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


تحصیل چونیاں قصور ڈسٹرکٹ میں 3 اکتوبر 2023ء  کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کی طرف سے اجتماع میلاد ہوا جس میں تنظیمی ذمہ داران، سرکاری افسران (سی او عبد الحفیظ ،ملک محمد بابر اورعبد الرشید )نے شرکت کی ۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔بعدازاں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظم صاحب مولانا محمد فیصل عطاری مدنی نے ’’سیرت ِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجس میں نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کےمختلف پہلوؤں کو بیان کیا اور حاضرینِ محفل کو دعوت اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)