22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات ڈسٹرکٹ بھکر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شخصیات سے
ملاقات ہوئی ۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے سرگودھا
ڈویژن ذمہ دار شان حسنین عطاری نے DSP
کلورکوٹ میاں ظفر اقبال کلیار کو DSP پرموٹ ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے SDO
واپڈا کلورکوٹ انجینئر محمد شہریار سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف نکات پر گفتگو کی جس
پر انہوں نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی
یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار
صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)