تحصیل نوشہرہ کے ریسکیو 1122 آفس میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادتِ باسعادت کے سلسلے میں 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کے افسران اور اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد نوشہرہ کے رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد وسیم عطاری نے ”سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلمکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں ذمہ دار محمد وسیم عطاری نےحاضرین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)