22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
6 اکتوبر 2023ء بروذ جمعہ تھانہ تحصیل بھکر
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں SHO
بھکر سٹی ملک عامر شہزاد اعوان اوردیگر اسٹاف و تفتیشی افسران شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ ربطہ برائے شخصیات
تحصیل و ڈسٹرکٹ بھکر کے ذمہ دار حاجی امین
عطاری نےمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم اپنانے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)