لاہور غوث گارڈن فیز 4 میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اکتوبر 2023ء بروز ہفتہ اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد شہباز اکاؤنٹس منیجر (آئی ٹی بیس انٹرنیشنل کمپنی)، محمد عمران (پروڈکشن پلاننگ منیجر ٹریٹ گروپ پیکجنگ یونٹ) اور محمد عاطف ( بزنس مین) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں بشمول ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے شانِ مصطفیٰ اور میلاد کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایااور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ساتھ ہی ٹیلی تھون (عطیات مہم)کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)