فیصل آباد کے علاقے گلشنِ حیات بکرا منڈی روڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حافظ مدثر کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

شرکائے حلقہ کی رہنمائی کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے صدقہ کے فضائل پر مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں شرکا کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا ۔نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کرواکر حلقے کا اختتام کیا جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)