21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم ریسکیو
1122 آفس میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ و سلم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
ڈاکٹر کلیم اللہ سمیت ایمرجنسی آفیسرز، ریسکیورز جوانوں اور اسٹاف
کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے محفلِ میلاد کا آغاز کرنے کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ ہوا
جبکہ نگرانِ ملتان سٹی حاجی محمد راشد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکائے
محفل کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا
کروائی۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ
رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)