دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 3 اکتوبر 2023ء کو لاہور ڈسٹرکٹ میں (پولیٹیشنز) ذمہ دار سید مقصود عطاری نے خواجہ محمد سلیم عطاری اورمحمد امجد عطاری کے ہمراہ جنرل منیجر (پروجیکٹ اینڈ آپریشن) پنجاب ماڈل بازارز منیجمنٹ کمپنی کے صدام کھوکھر اور بزنس مین حاجی محمد اقبال سے ملاقاتیں کیں۔

دورانِ ملاقات سید مقصود عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کوسراہتے ہوئے بھر پور تعاون کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا جبکہ ذمہ داران نے شخصیات کو تحفے میں مکتبۃُ المدینہ سے شائع کردہ کُتب و رسائل پیش کئے اور انہیں فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات صوبہ پنجاب شہزاد عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)