عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام  کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے سلسلے میں 4 اکتوبر 2023ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس ملاقات میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دارالمدینہ انٹرنیشل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے نصاب متعلق بریفنگ دی جس پر CEO لاہور ایجوکیشن پرویز اختر خان نےدارالمدینہ کے نصاب کو پنجاب کے سرکاری نصاب میں شامل کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کی رجسٹریشن پر مشاورت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)