بروز منگل بتاریخ 05 ستمبر 2023ء کو کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے مختلف سیاسی شخصیات (چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ، سابق ایم پی اے بلال احمد غفار، رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان شکیل اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ایسٹ )سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری سمیت شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں نیو کراچی کار گراؤنڈ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے گراؤنڈ اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر شخصیات نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ رابطہ  برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تحصیل قصور میں ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس پی انویسٹی گیشن کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کے ساتھ ملکر شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے تھانہ کے باغیچہ میں پودے لگائے جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات پر بھلے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: خلیل احمد عطاری تحصیل قصور شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی جی خان ڈویژن میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ سےملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے 42سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور اچھے تاثرات پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ فیصل آباد کے لیاقت ٹاؤن  ABC روڈ نزد جامع مسجد شفیع اعظم میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

معمول کے مطابق حلقے کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ تربیت نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف باندھا اور شخصیات نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے کے دوران شہید ہونے والے راؤ محمد عارف کی نمازِ جنازہ   01 ستمبر 2023ء بروز جمعہ واپڈا پول پلانٹ گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

معلومات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی فدا علی عطاری نے وہاں موجود شرکا کو نمازِ جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے شہیدراؤ محمد عارف کی نمازِ جنازہ پڑھائی ۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت ہزاروں افراد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی جبکہ شہید راؤ محمد عارف کو فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2 ستمبر 2023ء بروز ہفتہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں S.P انویسٹی گیشن ضیاء اللہ، S.P جیل سپرینڈنٹ ملک بابر، D.S.P رضا کار، D.S.P رانا جمیل، S.H.O شبیر، سیکیورٹی انچارج قیصر، اسسٹنٹ کمشنر غلام سرود، ڈسٹرکٹ آئی ٹی انچارج حافظ ظہیر اور D.S.P جیل محمد شہباز شامل تھے۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دورانِ ملاقات شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی خدمت دین کرتے ہوئے 42 سال مکمل ہونے کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نثار کالونی مین بازار محمد علی ہاؤسنگ سکیم میں ذیشان عطاری کی رہائش گاہ پر دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران و شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرنے بالخصوص اپنے چہروں اور سروں پر داڑھی شریف و عمامہ شریف سجانے کا ذہن دیا۔

حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بعض اسلامی بھائیوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی باندھا جبکہ دیگر اسلامی بھائیوں نے داڑھی شریف رکھنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بروز بدھ 30اگست 2023ء  کو شالیمار گارڈن بہادرآباد میں FGRF دعوت اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ذکی عطاری اور کراچی سٹی پلانٹیشن ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے پارک میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور ممبر رابطہ کمیٹی زاہد منصوری سمیت اراکینِ رابطہ کمیٹی این سی او سی کے ساتھ پارک میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی۔ دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کی کاوشوں پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کی ٹیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ایسٹ ڈسٹرکٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں  گجرات کے احمد نواز شاہ (ڈی پی او گجرات) سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں گجرات ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے احمد نواز شاہ کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سمیت چند اہم سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈی پی او آفس گجرات میں پلانٹیشن کرنے کی دعوت دی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے احمد نواز شاہ کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی شائع کردہ مدینہ ڈائری تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:مولانا تصور رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عارف والہ شہر میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت  کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے، نیکی کے کام کرنے، دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز) میں داخلہ دلوانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر شرکائے حلقہ کو موئے مبارک صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت بھی کروائی گئی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے زیرِ اہتمام بلوچستان کےصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے وفد کے ہمراہ ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر دولت خان لہڑی کے بیٹے میر براہمداغ لھڑی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔

دورانِ گفتگو محمد وقار عطاری نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ بوقت رخصت اہلِ خانہ نے خوشی کااظہار کیا اور اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی ذوالفقار علی عطاری، مولانا لیاقت عطاری مدنی، مجیب الرحمن عطاری بھی ساتھ تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


خیر خواہی اُمت کا جذبہ رکھنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ ساراوان ہاؤس میں نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی سے ان کے صاحبزادے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کے انتقال پر ملاقات کی ۔

وقار عطاری نے اسد اللہ رئیسانی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں تمام شرکا نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کے ساتھ ساتھ پوری اُمت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران جن میں مولانا لیاقت علی عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار حاجی ذوالفقار علی عطاری، ڈاکٹر مبشر عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی ہمراہ ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)