شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 4
اکتوبر 2023ء بروز بدھ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کے سرکاری اداروں
میں اعلیٰ افسران سے ملاقاتیں کیں جن میں محمد شہزاد اختر (
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایس ای لاہور) اور محمد سعید ( کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
لاہور) شامل تھے۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے گفتگو کے
دوران دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف اور دارالمدینہ اسلامک اسکولنگ سسٹم کے
تحت لاہور کے تمام سرکاری اسکولوں میں پلانٹیشن کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار لیاقت عطاری نے
شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے علاوہ لاہور ڈویژن
کےدارالمدینہ ذمہ دار غلام مرتضیٰ عطاری اور لاہور ڈسٹرکٹ کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ذمہ دار محمد ندیم عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: شہزاد عطاری آفس ذمہ دار
صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)