بروز بدھ 30اگست 2023ء  کو شالیمار گارڈن بہادرآباد میں FGRF دعوت اسلامی کے تحت شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ذکی عطاری اور کراچی سٹی پلانٹیشن ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے پارک میں سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور ممبر رابطہ کمیٹی زاہد منصوری سمیت اراکینِ رابطہ کمیٹی این سی او سی کے ساتھ پارک میں پودے لگائے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائے خیر کروائی۔ دعوت اسلامی کی پلانٹیشن کی کاوشوں پر ڈاکٹر فاروق ستار اور ان کی ٹیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمد زکی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات ایسٹ ڈسٹرکٹ کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں  گجرات کے احمد نواز شاہ (ڈی پی او گجرات) سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں گجرات ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے احمد نواز شاہ کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں سمیت چند اہم سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ڈی پی او آفس گجرات میں پلانٹیشن کرنے کی دعوت دی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی ضیاء الرحمٰن عطاری نے احمد نواز شاہ کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی شائع کردہ مدینہ ڈائری تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:مولانا تصور رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عارف والہ شہر میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت  کی۔

معلومات کے مطابق دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے، نیکی کے کام کرنے، دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ (بوائز، گرلز) میں داخلہ دلوانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اس موقع پر شرکائے حلقہ کو موئے مبارک صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت بھی کروائی گئی۔حلقے کے اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے  شخصیات کے زیرِ اہتمام بلوچستان کےصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے وفد کے ہمراہ ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر دولت خان لہڑی کے بیٹے میر براہمداغ لھڑی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔

دورانِ گفتگو محمد وقار عطاری نے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور ان کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔

بعدازاں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔ بوقت رخصت اہلِ خانہ نے خوشی کااظہار کیا اور اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی ذوالفقار علی عطاری، مولانا لیاقت عطاری مدنی، مجیب الرحمن عطاری بھی ساتھ تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


خیر خواہی اُمت کا جذبہ رکھنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کوئٹہ ساراوان ہاؤس میں نوابزادہ اسد اللہ رئیسانی سے ان کے صاحبزادے نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کے انتقال پر ملاقات کی ۔

وقار عطاری نے اسد اللہ رئیسانی سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں تمام شرکا نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جبکہ صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے مرحوم کے ساتھ ساتھ پوری اُمت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران جن میں مولانا لیاقت علی عطاری مدنی، صوبائی ذمہ دار حاجی ذوالفقار علی عطاری، ڈاکٹر مبشر عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی ہمراہ ہیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں  مبلغ دعوت ِاسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری کے صاحبزادے محمد حذیفہ عطاری کا کرنٹ لگنے کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساؤتھ بلوچستان نوید الیاس ، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ایڈمن/ فنانس شکیل احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے سپرنٹنڈنٹ چھٹہ خان نے محمد وقار عطاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات سپرنٹنڈنٹ چھٹہ خان سمیت دیگر نے ان کے شہزادے محمد حذیفہ عطاری کی وفات پر تعزیت کی اور اظہار ِافسوس کیا نیز مرحوم کے لئےفاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم سمیت ملک و قوم کی سلامتی اور شہدا کے درجات میں بلندی کے لئے دعا کروائی گئی ۔

٭دوسری جانب محمد وقار عطاری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سید نور احمد خجک، الفلاح بینک اور حبیب بینک کے منیجر، سینئر جرنلسٹ اور پراپرٹی ڈیلرز نے ان کی رہائش گاہ پر آکرصاحبزادے حذیفہ عطاری کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے ایصال ثواب و فاتحہ خوانی بھی کی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان  کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 01 اگست 2023ء کو ملک بھر میں یومِ شجر کاری منایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ پودے لگائے۔

اسی سلسلے میں FGRF دعوت اسلامی کے تعاون سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد عاصم عطاری نے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پودا لگایا ۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ قصور،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


26 جولائی 2023ء بروز بدھ شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی لودھراں میں ریڈر ٹو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹریفک محمد امجد، PRO ٹو DPO خان بہادر، ممبر ضلعی امن کمیٹی ملک عابد منگلا اور دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے 1 اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی شجرکاری کے متعلق افسران کو یاد دہانی کروائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ”کراماتِ امام حسین“ افسران کو تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  محمد زبیر (اے ڈی ای او ایبٹ آباد)سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تحصیل نگران مولانا ظہور عطاری نے محمد زبیر کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں مولانا ظہور عطاری مدنی نے محمد زبیر کو تحفہ بھی پیش کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار محمد یعقوب عطاری نے 01اگست 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے شجرکاری کے متعلق چند اہم نکات پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“ کا نعرہ لگانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی کے ذمہ داران کی دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف آفیسرز سے ملاقات کی جن میں S.P گلشن عزیز احمد، D.S.P نیو ٹاؤن سیّد طلحہ، S.H.O عزیز بھٹی محمد اقبال اور S.H.O نیو ٹاؤن گل حسن سمیت دیگر اسٹاف شامل تھے۔

اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور اُن کے ہمراہ آفسز میں شجرکاری کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے انتقال پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرنے اور اس میں شرکت کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر سینیٹر آصف کرمانی سمیت مختلف شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)