دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے حافظ آباد میں ڈاکٹر محمد فاروق MBBS ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ DHQ اور سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فرخ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے جیل کے دیگر افسران و عملے کے ساتھ ملکر تھانے کے باغیچہ میں شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پودے لگائےاور ملک و ملت کےلئے دعائے خیر کروائی ۔(رپورٹ:شعبہ رابط برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)