22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
13
ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ داران کی دعوت پر لودھراں سٹی میں قائم علاقے کی مرکزی
میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے وفد (
پروفیسر غلام مصطفیٰ خان، حافظ محمد اکرم کانجو، رانا الطاف خان، مرزا علی، شمس
خان )نے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لودھراں کا دورہ
کیا۔
جہاں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی
عطاری نےمہمانوں کو فیضان مدینہ آنےپر ویلکم کرتے ہوئے ان کو مدنی مرکز میں موجود مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹ
کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ربیع الاوّل شریف کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: شہزاد
عطاری کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)