دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے قائد آباد کابینہ میں
رانا غلام مرتضیٰ (اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد) سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں تعارف پیش
کیا اور اجتماع میلاد کروانے کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ
تحفے میں پیش کیا۔(محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
مختلف شخصيات
کی رہائش گاہ پر اجتماعات میلاد
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ
کےذمّہ داران نے راولپنڈی اورلاہور
زون میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
پیش کیا۔ ذمہ داران نے ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے انہیں عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں : اسرار (D.S.P)،
ملک
محمد ایوب (P.S ٹو C.P.O)، ملک
سعید خان خجک (قبائلی
سیاسی و سماجی شخصیت)
ملک
ساجد خان بنگلزئی (قبائلی، سیاسی
و سماجی شخصیت) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی میں آ مد ہوئی دعوت اسلامی کی
مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوت
اسلامی کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے
ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
Dawateislami