دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سیالکوٹ زون میں رانا کاشف (سیاسی شخصیت)، راشد (سابق ناظم سٹی پسرور)، طاہر سجادکھوکھر (کونسلر)،عالمگیر انصاری (کونسلر) سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ھفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ڈیرہ الہ یار زون میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے  ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: سردار عظیم (چیف آفیسر میونسپل کمیٹی)، فاروق فیض لہڑی (D.P.O سبی)، حیدر ہاڑا ( جاگیردار)، سلیم بنگلزئی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


F.Cکے آفیسرز نے سبی جرگہ کے ہال آڈیٹوریم میں”ذکر سید الکونینﷺکانفرنس“ کا انعقاد کیا جس میں جس میں سردار بہادر(کمانڈنٹ سبی کرنل)، علمائےکرام، مشائخ عظام، عاشقانِ رسول کے مدارس کے طلبۂ کرام، قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات ،مختلف اسکولوں کے اساتذۂ اورطلبہ اور سبی پریس کلب کے صحافیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنّت رسولﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  تحت اوکاڑہ کابینہ میں حاجی محمد احسان (سیاسی وسماجی شخصیت) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں منیب الحق (M.P.A) اور حسیب الحق (صدرغلہ منڈی) سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”ولادت مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت ذمّہ داران نے ڈسکہ میں شاہد نواز (D.S.P)، شاہد وڑائچ (چیف آفیسر) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ذمّہ داران نے آفیسرز کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے چنیوٹ کابینہ  میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کےمدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: مہر غلام محمد لالى (M.N.A چوہدرى ثقلین احمد (سابق چیئرمین ضلع کونسل)، مہر ثقلین انور سپراء (M.A.P مہر امتیاز احمد لالى (M.P.Aمہر طاهر نواز سپراء (سیاسى شخصیت)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لودھراں میں زبیرخان بلوچ (M.P.A شیخ سیف الدین (مذہبی شخصیت) اور عاصم بٹ کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں راؤکاشف لطیف (M.D انسٹیٹیوٹ آف سائنس ) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا اہتمام ہوا جس میں مجلس رابطہ کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعو ت اسلامی کی مجلس رابطہ کے  تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ، حاجى محمد اکرم (چیئر مین بلدیہ)، چوہدرى امجد رؤوف (سابق چیئرمین رتو کالا)اور سید غوث علی شاہ (سابق وزیر اعلیٰ سندھ) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں مختلف شخصیات اور عہدیداران نے شرکت کی۔ مبلغین دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفی ٰ ﷺ“کے موضوع پر سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو زندگی سنّت رسولﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن کا دیا۔اجتماع میں شرکت والی چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ملک محمد صفدر (چیئرمین بلدیہ بھلوال)، چوہدرى وحید احمد (بزنس مین)، جسٹس آغا رفیق (سیاسی شخصیت)، سردار رحیم (سیاسی شخصیت)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی  مجلس رابطہ کےذمّہ داران نے مختلف شہروں میں مختلف افسران اور عہدیداران سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق معلومات فراہم کیں،مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: طارق قریشی (ریجنل پولیس آفیسر)، آصف صدیق (سٹی ٹریفک پولیس آفیسر)، اسحاق گجر (سیاسی شخصیت)، محمد امین (C.E.O)، سید غضنفر علی شاہ (S.P سٹی)، نوید ارشاد (پولیس آفیسر)، توصیف حیدر (D.P.O)، فخر زمان (S.H.O سٹی)، حاجى الیاس کلیار (S.H.O تھانہ پھلروان)، چوہدرى اظہر یعقوب گجر (D.S.P ثناء اللہ (D.S.P لیگل)، انسپکٹر محمد حق نواز (ریڈر ٹو R.P.O سرگودھا)، آفتاب صدیقی (M.N.A)، ، اویس اجمیری (پریزیڈنٹ سماجی رہنما)، نوید (S.S.P سیکورٹی لاہور)، آصف بلال لودھی (کمشنر لاہور)، فیصل بٹ (P.S.O ٹو سیکٹری لوکل گورنمنٹ)، سید امان انور (ڈپٹى کمشنر چنیوٹ)، سید حسنین حیدر شاه (D.P.O چنیوٹ)، چوہدرى ثقلین (سابق چیئرمین ضلع کونسل چنیوٹ)، مہر ثقلین انور (سابق M.P.A)، راجہ خان جمالی (سوئی سدرن گیس آفیسر)، اویس خان (راجن پور M.P.A)، ناصر حسین شاہ (صوبائی وزیر بلدیات)، اسد اللہ شیخ (مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ)، خرم شیر زمان (M.P.A سندھ اسمبلی)، بلال عبدالغفار (M.P.Aسندھ اسمبلی)، فردوس شمیم (M.P.A سندھ اسمبلی)، شہزاد قریشی (M.P.Aسندھ اسمبلی)، مظہر حسین شاہ (S.H.O صدر کینٹ)۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےK.P.K میں دلاور خان (ڈپٹی سپرینڈنٹ)اور فیروز شاہ (ریجنل پولیس آفیسر) کے علاوہ دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور مختلف معاملات پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے خوشاب جوھرآباد  میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات، افسران اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے شخصیات سے اجتماع میلاد کے حوالے سے مشاورت کی اور کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: رانا شعیب محمود (D.P.O خوشاب)، فرخ سہیل سندھو (D.S.P خوشاب)، اسد اللہ خان نیازى (D.S.P قائدآباد)، رانا غلام مرتضیٰ (اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد) عبدالغفار خان نیازى (S.H.O جوڑا کلاں)، سید عمرفاروق شاه (S.H.O سٹى)، اختر نواز خان نیازى (S.H.O خوشاب)، ملک عبدالرحیم اعوان (S.H.O مٹھہ ٹوانہ)، ملک محمد اعجاز (S.H.O وادى سون)، ملک اقبال جبى (انچارج سیکورٹی خوشاب)، ضیاء اللہ خان نیازى (S.H.O نورپور تھل)۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں الطاف نظامانی (ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ کراچی)، سومرو (ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ) اور پیرزادہ رحمت اللہ شیخ (ڈپٹی ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ ایسٹ) سمیت دیگر افسران کی آمد ہوئی ۔مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا ۔شخصیات نے فیضانِ مدینہ کی صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور مدنی چینل کو تاثرات دیئے۔(رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)