22 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے منسٹر بلاک لاہور میں مختلف شخصیات سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مختلف جگہوں میں اجتماع
میلاد کروانے کی ترغیب دلائی۔ذمّہ داران نے نگرانِ شوریٰ سے شخصیات کی ملاقات کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔چند
شخصیات کے نام یہ ہیں: سعید الحسن شاہ (منسٹر)، داؤدسلمان تونسوی (M.P.A)، راجہ بشارت (وزیر
قانون پنجاب)، سردار اکبر ناصر (چیف سیکورٹی افسر پنجاب اسمبلی)، ناصر مسعود (اسسٹنٹ چیف سیکورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی)