دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  سرگودھا زون کے ذمہ داران نےاسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک محمد عظیم شوکت اعوان، ڈى ایس پى CTDشیخ محمد شوکت، ڈى ایس پى CIAخالد محمود خان نیازى، ڈى ایس پى پٹرولنگ ملک امیر عباس کھیمٹه، ڈى ایس پى ٹریفک شیخ محمد کاشف،انچارج سیکورٹی برانچ فضل قادر گجر،انچارج کورٹ سىکیورٹى ملک محمد اکرم سے ملاقاتیں کیں اور ان سےسرگودھا میں ہونے والےاجتماعِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئےانہیں اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت  ذمہ دار اسلامی بھائی نےایس ایچ او سٹى بھیرہ شریف امیر احمد خان اور ایس ایچ او صدرسجاد احمد نت سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے مدنی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا نیز ملاقات کے اختتام پر انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل بطورِ تحفہ پیش کیے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ِ رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیره شریف میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیره مهر واثق عباس ہرل، تحصیلدار بھیره اقبال انجم اور تحصیل کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس رابطہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ِ رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیره شریف میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیره مهر واثق عباس ہرل، تحصیلدار بھیره اقبال انجم اور تحصیل کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس رابطہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔جس کا شرکائے محفل پر کافی اچھا اثر پڑا اورانہوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیت کی۔


مجلس رابطہ دعوت اسلامی لاہور زون2 کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ءکوسیاسی و سماجی شخصیت میر پنل خان رند کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا سلسلہ ہواجس میں 10 سیاسی و سماجی شخصیات اورگورنمنٹ کنٹریکٹرزسمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت  اسلامی بھائیوں کا قافلہ لاہور سے باب المدینہ کراچی کے لئے روانہ ہونے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پنجاب اسمبلی،شاہین کمپلیکس،منسٹر بلاک،سوئی گیس آفس،سیکٹریٹ،ٹاؤن ہال اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قافلے میں شریک ہونے کا ذہن دیا جس کے بعد22شخصیات نے کراچی آنے کی مکمل نیت کا اظہار کیا اور ٹکٹ کنفرم بھی کروالئے۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کے تحت ایم پی ہاسٹل میں  ہونے والے اجتماع ِمیلاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمہ داران کے درمیان مشورہ ہوا جبکہ ریجن نگران مجلس رابطہ لاہور ریجن اور رکن کابینہ مجلس رابطہ میراں حسین نے اجتماع ِ میلاد کی دعوت کے سلسلے میں ایم پی اے طاہر ندیم رندھاوا، ایم پی اے اعجاز بندیشہ اور ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی تونسوی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  25 نومبربروز پیر 2019 ءکواکاؤنٹ آفیسر بلوچستان لیویز فورس ضلع سبی شاہد سیلاچی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران کابینہ نے دعوتِ اسلامی کی خدمات اور اسکے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شخصیات کو ان کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  25 نومبربروز پیر 2019 ءکو گاؤں تلی سبی بلوچستان میں ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر در محمد سیلاچی کی والدہ کے چہلم میں شرکت ہوئی۔اس موقع پر مختلف مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی ترکیب بھی بنی۔ چہلم میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی رہا جس میں در محمد سیلاچی ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر سبی کو اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ء کو ذمہ داران نے ڈسکہ میں شاہد وڑائچ DSP اور حاجی جاوید گجر SHO سٹی ڈسکہ سے ملاقات کی اور عنقریب منعقد ہونے والے اجتماع ِمیلاد بسلسلہ سنگ ِ بنیاد مدنی مرکز کی دعوت دی جس میں رکن مرکزی مجلس شوریٰ دعوت ِاسلامی حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے۔ اسی طرح انہوں نے سیاسی شخصیت قاری ذوالفقار سیالوی اور خواجہ عاطف سے ملاقات کی اور اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت D.S.P ٹریفک آفس سرگودھامیں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریفک پولیس کے ضلع بھر سے انسپکٹرز، سَب انسپکٹرز او راہلکار سمیت آفس کے دیگر ا سٹاف نے شرکت کى۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس ساہیوال میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں سید صابر حسین شاه (اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال) اور تحصیل دار حضرات سمیت اسسٹنٹ آفس کے عملے نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔