20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ءکواکاؤنٹ آفیسر بلوچستان
لیویز فورس ضلع سبی شاہد سیلاچی کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس
میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر نگران کابینہ نے دعوتِ اسلامی کی خدمات اور اسکے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور شخصیات کو ان
کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:
محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ءکو گاؤں تلی سبی بلوچستان میں ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر در محمد سیلاچی
کی والدہ کے چہلم میں شرکت ہوئی۔اس موقع پر مختلف مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے
ملاقات کی ترکیب بھی بنی۔ چہلم میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی رہا جس میں در
محمد سیلاچی ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر سبی کو اپنی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے ٹیلی
تھون میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ء کو ذمہ داران نے ڈسکہ میں شاہد
وڑائچ DSP اور حاجی
جاوید گجر SHO سٹی ڈسکہ سے
ملاقات کی اور عنقریب منعقد ہونے والے اجتماع ِمیلاد بسلسلہ سنگ ِ بنیاد مدنی مرکز
کی دعوت دی جس میں رکن مرکزی مجلس شوریٰ دعوت ِاسلامی حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے۔ اسی طرح انہوں نے سیاسی شخصیت
قاری ذوالفقار سیالوی اور خواجہ عاطف سے ملاقات کی اور اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ:
محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت D.S.P ٹریفک آفس سرگودھامیں اجتماع میلاد کا سلسلہ
ہوا جس میں ٹریفک پولیس کے ضلع بھر سے انسپکٹرز، سَب انسپکٹرز او راہلکار سمیت آفس
کے دیگر ا سٹاف نے شرکت کى۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور قافلوں
میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس ساہیوال
میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں سید صابر حسین شاه (اسسٹنٹ
کمشنر ساہیوال) اور تحصیل دار حضرات سمیت اسسٹنٹ آفس
کے عملے نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت پولیس لائن گجرات میں
اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف عہدیداران ،افسران سمیت دیگر اسٹاف نے
شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو مدنی
کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیااور ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے راولپنڈی زون میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں
کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ذمّہ داران نے انہیں تحائف بھی دیئے۔چند
شخصیات کے نام یہ ہیں: الطاف خٹک (D.S.P)، رئیس (انسپکٹر)، عمران علی
(P.Aٹو D.I.G)، ملک
الطاف (سسٹم آپریٹر)، محمد آصف
(ہیڈ کلرکS.I)، اشفاق (D.I.G)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں مختلف افسران سے ملاقاتیں کیں
اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
کے وزٹ کی دعوت دی اور اجتماع گیارہویں شریف کے N.O.Cکے حوالے سے بات چیت کی۔چند افسران کے نام یہ ہیں: احمد علی
صدیقی (ڈپٹی
کمشنر)، احمد علی
سومرو (ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر2)، منشاد علی شاہانی (اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر)، ارشد (انچارج
ہوم برانچ)، نظیر شیخ (انچارج لیگل برانچ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت خوشاب کابینہ میں اکبر خان نیازی (D.S.Pا سپیشل
برانچ خوشاب) اور ملک محمد اقبال جبى (انچارج سیکورٹى برانچ خوشاب)سے
ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور اجتماع میلادکے حوالے سے
بات چیت کی ۔ذمّہ داران نے انہیں مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت نگرانِ کابینہ
ڈیرہ الہ یار کی رہائش گاہ پر
اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں میر غلام رسول مگسی (سیاسی و سماجی شخصیت)اور سید
امین شاہ (سپرینڈنٹ
S.S.P آفس) سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی میں
آفتاب ڈومکی (C.I انچارج)کے
والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی
حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس رابطہ کے ذمّہ دارنے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے
لئے دعائے مغفرت کی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے اسی مقام پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہفتہ
واراجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت ذمّہ داران نے ڈیرہ الہ
یار زون میں ضمیر خان جمالی (اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ضلع سبی) اور حاجی احمد خان خجک (سابقA.D.C) سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں تعارف
پیش کیا اور ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں تحصیل دار کے
صاحبزادے اور جیل کے دیگر اسٹاف نے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت بھی کی۔