پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا اور مدنی کاموں اور اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کیں ۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: صوبائی وزیر مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ ،محمد شہزاد میمن مشیر وزیر ِاعلیٰ سندھ *ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایسٹ ذون عامر فاروقی*فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی*ایس ایس پی شوکت علی کھٹیان پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد/ پولیس ٹریننگ اسکول سعید آباد*احمد علی صدیقی ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ*سید صلاح الدین ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ساؤتھ *شھریار گل میمن ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی*جنرل سیکریٹری سیاسی جماعت طارق حسن *معروف بزنس مین یحیٰ پولانی اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے کراچی میں مختلف علمائے اہلِ سنت سے ملاقاتیں کیں جن کےاسماء گرامی یہ ہیں:

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان صاحب*مہتمم دارلعلوم امجدیہ صاحبزادہ ریحان امجدی صاحب*مفتی شریف الحسنی صاحب*مولانا اشرف گورمانی صاحب*مفتی عابد مبارک صاحب *علامہ بلال سلیم قادری صاحب و دیگر علماء کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 26 نومبر بروز منگل 2019ء کو ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان راجہ عبدالرؤف ،سابق ایم پی اے و سابق چیئرمین بیت المال راجہ ارشد کی والدہ کے انتقال پر راجہ طاہر سے ان کی خالہ کے انتقال پر تعزیت کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفہ میں پیش کیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار احمد صاحب سے ملاقات ہوئی اور ڈی جی آر ڈی اے سے میٹنگ کا وقت طے کیا، پی اے ٹو چیئرمین آر ڈی اے دلشاد احمد بھائی سے چیئرمین آر ڈی اے سے ملاقات کا ٹائم لیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے سندھ سیکریٹریٹ تحت 26 نومبر بروز منگل 2019ء کو ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور مختلف شخصیات و افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر جن شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ رہا ان کے نام یہ ہیں ایاز میمن چیف اسپورٹس پلاننگ ڈیپارٹمنٹ*محمد افضل ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ*اسحاق ڈہری ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ * راؤ محمد سرور اسسٹنٹ لاء ڈیپارٹمنٹ*محمد فاروق سپرنٹنڈنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ*غلام مصطفی سولنگی نائب قاصد فنانس ڈیپارٹمنٹ*محمد اشفاق اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  تھانہ فیکٹری ایریا سرگودھا میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگودھا زون کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او فیکٹرى ایریا ملک محمد الیاس اعوان،انچارج محافظ سکواڈحافظ مدثر عباس ملک،ودیگر مختلف افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  سرگودھا زون کے ذمہ داران نےاسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک محمد عظیم شوکت اعوان، ڈى ایس پى CTDشیخ محمد شوکت، ڈى ایس پى CIAخالد محمود خان نیازى، ڈى ایس پى پٹرولنگ ملک امیر عباس کھیمٹه، ڈى ایس پى ٹریفک شیخ محمد کاشف،انچارج سیکورٹی برانچ فضل قادر گجر،انچارج کورٹ سىکیورٹى ملک محمد اکرم سے ملاقاتیں کیں اور ان سےسرگودھا میں ہونے والےاجتماعِ میلاد کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئےانہیں اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور شرکت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت  ذمہ دار اسلامی بھائی نےایس ایچ او سٹى بھیرہ شریف امیر احمد خان اور ایس ایچ او صدرسجاد احمد نت سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے مدنی کاموں میں ہر ممکن تعاون کرنے کا ذہن دیا نیز ملاقات کے اختتام پر انہیں مکتبۃالمدینہ کے رسائل بطورِ تحفہ پیش کیے۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ِ رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیره شریف میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیره مهر واثق عباس ہرل، تحصیلدار بھیره اقبال انجم اور تحصیل کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس رابطہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس ِ رابطہ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس بھیره شریف میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیره مهر واثق عباس ہرل، تحصیلدار بھیره اقبال انجم اور تحصیل کے مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس رابطہ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔جس کا شرکائے محفل پر کافی اچھا اثر پڑا اورانہوں نے ہاتھوں ہاتھ اچھی اچھی نیت کی۔


مجلس رابطہ دعوت اسلامی لاہور زون2 کے تحت 25 نومبربروز پیر 2019 ءکوسیاسی و سماجی شخصیت میر پنل خان رند کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد کا سلسلہ ہواجس میں 10 سیاسی و سماجی شخصیات اورگورنمنٹ کنٹریکٹرزسمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ٹیلی تھون میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت  اسلامی بھائیوں کا قافلہ لاہور سے باب المدینہ کراچی کے لئے روانہ ہونے جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پنجاب اسمبلی،شاہین کمپلیکس،منسٹر بلاک،سوئی گیس آفس،سیکٹریٹ،ٹاؤن ہال اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قافلے میں شریک ہونے کا ذہن دیا جس کے بعد22شخصیات نے کراچی آنے کی مکمل نیت کا اظہار کیا اور ٹکٹ کنفرم بھی کروالئے۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)

دعوتِ اسلامی کے تحت ایم پی ہاسٹل میں  ہونے والے اجتماع ِمیلاد کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمہ داران کے درمیان مشورہ ہوا جبکہ ریجن نگران مجلس رابطہ لاہور ریجن اور رکن کابینہ مجلس رابطہ میراں حسین نے اجتماع ِ میلاد کی دعوت کے سلسلے میں ایم پی اے طاہر ندیم رندھاوا، ایم پی اے اعجاز بندیشہ اور ایم پی اے خواجہ داؤد سلیمانی تونسوی سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگرانِ مجلس رابطہ)