دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے  سرگودھا زون میں نوید مرتضىٰ چیمہ (D.S.Pاحتشام مرتضى چیمہ (سابق چیئرمین 36 جنوبى) اور چوہدرى مرتضی سے ملاقات کی۔ اسلامی بھائیوں نے ان کے والد کی وفات پر ا ہلِ خانہ سے تعزیت کی اورایصالِ ثواب کے لئےقافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ 

 ملک ساجد خان بنگلزئی (قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیت) کی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی میں آ مد ہوئی دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور دعوت اسلامی کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے  ذمّہ داران نے ملتان ریجن میں سوچک کمپلیکس آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کلیم یوسف (A.Cسٹیمہر برکت (انچارج سکیورٹی برانچ) اور ملک عدنان (اسپیشل برانچ آفیسر) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں تفصیلی تعارف پیش کیا اوراجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے رکنِ کابینہ کے ہمراہ میراں حسین کابینہ میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں، اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مختلف کتب و رسائل تحفے میں دیئے۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: اشفاق خان (ڈی آئی جی لاہور)، جمیل (P.A ٹو D.I.G)، ثاقب (P.S.O ٹو D.I.G)، زاہد نظامی (D.S.P ہیڈ کوارٹر)، رانا سلطان (انچارج سیکورٹی برانچ)، شوکت سندھو (اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل برانچ)، علی عباس بخاری (چیف کارپوریشن افیسر)، شہزاد رسول فاروق (P.S)، حماد اظہر (وفاقی وزیر تجارت)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے  ذمّہ داران نے سرگودھا زون شاہ پور گوندل میں سید جاوید حسنین شاه (M.N.A)، چوہدرى افتخار حسین گوندل (M.P.A)، انسپکٹر ملک افتخار (S.H.O صدر شاہ پور) اور انسپکٹر رفاقت ورک (S.H.O)سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دوران ملاقات اجتماعاتِ میلاد کروانے کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی اور شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا گیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نےلاہور میں علی عباس بخاری (کوآرڈینیٹر M.C.Lعلی ٹاون ہال لاہور) اور اشفاق خان (DIG آپریشن لاہور) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سیالکوٹ زون اور سندھ میں عمران سلطان (SHO شاہد (منیجر سرکل اوقاف)، محمد علی (SHOسلیم احمد (جوائنٹ سیکریٹری)اور صادق شیخ (انفارمیشن سیکریٹری سندھ) سے ملاقات ہوئی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اجتماع میلاد و جلوس میلاد تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے پنجاب کے شہر راولپنڈی زون میں سردار احمد خان (M.P.A)،آصف علی ملک (سابقM.P.A) اور ندیم حیدر (سپرینڈنٹ آفس موٹروے پولیس) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اجتماع میلاد کروانے کا ذہن دیا، انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ”فیضانِ نماز“ تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لاہور  زون شیخوپورہ کابینہ میں حاجی ارشاد (I.G پنجاب کے P.S.O)، میاں خالد محمود (منسٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب) سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ایلیٹ فورس قربان لائن لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد  میں افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ ، اراکینِ ریجن، کراچی زون اور سندھ سیکریٹریٹ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کی اچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی فرماتے ہوئے مدنی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔واضح رہے! اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے راولپنڈی زون ڈویژن پوٹھوھار میں سید علی (S.P)، ملک اظہر (C.T.O ٹواسٹاف آفیسر)، رضوان علی حسن (P.R.O پوٹھوھار ڈویژن) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد میں تعاون کرنے پراظہارِ تشکر کیا۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)