دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لاہور زون میں مختلف شخصیات ،افسران ا ور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور  اجتماع میلادمیں تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا۔ذمّہ داران نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اورمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: نوید (S.S.Pآپریشنز)، رضوان (D.S.P)، راحیل (انچارج D.I.B)، رانا سلطان (انچارج بلڈنگ برانچ)، عمران بشیر چیمہ (ڈپٹی سیکرٹری S اینڈ G.A.D ظفر (سیکشن افیسرI.C تھری)، حافظ قمر عباس (سیکشن آفیسر)، نجیب اسلم (ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ)، فیصل بٹ (P.S.O سیکٹری لوکل گورنمنٹ)، انور ساجد (سپرینڈنٹ D.C آفس)، ذوالفقار (سپرینڈنٹ آفس) 

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف مجالس کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: احمد علی صدیقی (ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ)، عرفان سلام (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 ڈسٹرکٹ ایسٹ)، معید انور (چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل ایسٹ)، مبین شیخ (ایکس E.Nالیکٹرک D.M.C ایسٹ)، توقیر احمد (ایکس E.N.B اینڈR)، اریس زیدی (لیگل ایڈ وائزر D.M.C ایسٹ)


دعو ت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے راولپنڈی زون میں  مختلف شخصیات سمیت دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور مختلف کتب ورسائل تحفے میں پیش کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: اللہ رکھا (D.I.G)، علی پیرزادہ (ہیڈ آف جنرل برانچ اسلام آباد)، سید تعارف حسین (اکاؤنٹ آفیسر)، افضل الرحمٰن (P.A ٹو D.I.G عقیل (P.A ٹوD.Cاسلام آباد)،سیدوقار الدین (D.I.G)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے قصر سلطان سرگودھا زون میں چوہدری عامرسلطان چیمہ (M.N.A) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کی اور اجتماع میلاد کروانے کے حوالے سےکلام کیا۔ذمّہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے گجرات میں چوہدری ذالفقار اوریا (S.H.O)، سید غضنفر شاہ (S.P)،نوید (S.S.P)، رضا (D.S.P) اور غلام مصطفیٰ گیلانی(S.S.Pانسویسٹی گیشن) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور پولیس لائن میں دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ڈیرہ الٰہ یار زون میں کیسکو واپڈا کے اہلکار کے گھر پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  اہلِ علاقہ سمیت شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لودھراں میں سابق چیف آفیسربلدیہ ناصربخاری کےگھراجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں  شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے 24نومبر2019ء کو  اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں :٭ راجہ ضمیر(سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی) ٭راجہ ثاقب(پروٹوکول آفیسر) ٭راجہ لیاقت(سیاسی و سماجی شخصیت)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے  ذمّہ داران نے گجرات میں توصیف حیدر (D.P.O) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پولیس کوارٹر میں اجتماع میلاد کروانے کے حوالے سےبات چیت کی۔

نعیم شیخ (D.I.G حیدر آباد) کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن میں آمد۔دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ (محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لاہور زون میں رفیق (ڈائریکٹر واسا ہیڈ کوارٹر) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کاانعقاد کیا گیا جس میں رکنِ کابینہ لاہور زون اور کابینہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر افسران اور عہدیداران نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔(محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  ایک سیاسی تنظیم کے مرکز میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شخصیات ،افسران، اور عہدیداران نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ (محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)