دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی ، لاہوراور سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف افسران، عہدیداران اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں،انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: فرحان غنی (ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل)، کمال حکیم (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1)، عمران راجپوت (اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی)، فہیم خان (اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد)، ندیم احمد (D.S.P.F.Bانڈسٹریل ایریا)، امین یوسف زئی (D.I.G ویسٹ زون)، عارف اسلم راؤ (S.S.P سینٹرل)، جاوید یوسف زئی (انچارجZ.I.B ویسٹ زون)، عارف نواز خان ( I.G پنجاب)، محمد رضا تنویر (S.D.P.Oسٹی D.G خان)، محمد یوسف (ڈپٹی سیکریٹری S&GAD ڈیپارٹمنٹ)، احتشام (سیکشن آفیسر S&GAD فیاض احمد( سیکشن آفیسر)، یوسف (ڈپٹی سیکریٹری)۔ (محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)