دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے پنجاب کے شہر راولپنڈی زون میں سردار احمد
خان (M.P.A)،آصف
علی ملک (سابقM.P.A) اور
ندیم حیدر (سپرینڈنٹ آفس موٹروے پولیس) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت
اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے اجتماع میلاد کروانے کا
ذہن دیا، انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب ”فیضانِ نماز“
تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لاہور
زون شیخوپورہ کابینہ میں حاجی ارشاد (I.G
پنجاب کے P.S.O)، میاں خالد محمود (منسٹر
ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب) سے ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی
کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ایلیٹ فورس قربان لائن لاہور میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ مجلس رابطہ کے ذمّہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع
کے اختتام پر مدنی رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس رابطہ ،
اراکینِ ریجن، کراچی زون اور سندھ سیکریٹریٹ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ
شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کی اچھی کارکردگی
پرحوصلہ افزائی فرماتے ہوئے مدنی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔واضح رہے! اس مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے کمشنر حیدر آباد محتشم عباسی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔ ذمہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت الائٹ ٹریننگ
کالج، موٹروے ٹریننگ کالج ، الائٹ ہیڈ کوارٹر اور مناوان اور ہربنس پورہ کےتھانے میں اجتماعاتِ میلاد کا
سلسلہ ہوا جس میں کالج کے طلبہ ،اساتذہ، افسران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغ
دعوت اسلامی نے ”سیرت مصطفیٰ“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا او ر شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
پچھلے
چند مہینوں سے پاکستان میں ٹائیفائیڈ کے
مریضوں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس نے ڈاکٹرز کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ اس مرض
سے چھٹکارے کے لئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایک نئی ویکسین متعارف کروائی گئی اور گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے جواد (144 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل)، ملک
عبدالجبار سیلاچی (قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت)، انور سیٹھی (سیاسی
و سماجی شخصیت)، سردار سلیم حیدر (سابق وفاقی وزیر) اور
جاتلی تھانہ میں S.H.Oسمیت
دیگر اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا
ذہن دیتے ہوئے مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر نے
اپنی مارکیٹ میں مسجد بنوانے کی نیت بھی کی۔(رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لاہور زون
میں ڈاکٹر
احمد افنان (ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن)، شریف اعوان (ایڈمن
آفیسر ایشیائی ترقیاتی بینک) اور طارق مسعود یٰسین (ایڈیشنل
آئی جی ٹریننگ پنجاب) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے متعلق معلومات
فراہم کی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا
وزٹ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)
Dawateislami