دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں احمد علی صدیقی (ڈپٹی کمشنر ایسٹ)،احمد علی سومرو (ایڈیشنل کمشنر ایسٹ 2)، رسول بخش کھٹیان (D.I.B انچارج ڈ سٹرکٹ ایسٹ) اور معید انور (چیئرمین D.M.C ایسٹ) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


خرم شیر زمان (M.P.A سندھ اسمبلی)، شہزاد قریشی (M.P.A سندھ اسمبلی)، عمران صدیقی اور توقیر احمد (سیاسی شخصیات) نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا ۔شخصیات نے نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ڈویژن نگران نےحافظ آباد میں D.P.Oآفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ساجد کیانیD.P.O سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے پولیس لائن میں اجتماع میلاد کروانےکے حوالے سے کلام کیا۔ڈویژن نگران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


سنتوں بھرا اجتماع

Mon, 11 Nov , 2019
5 years ago

‏‏‏ دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ پاکستان کے تحت لاہور ریجن، گجرانوالہ زون، حافظ آباد کابینہ، حافظ آباد شرقی ڈویژن حافظ آباد کالج آف کامرس میں مورخہ 9 نومبر 2019 بروز ہفتہ سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کابینہ نےکالج اسٹاف اورا سٹوڈنٹس کے درمیان سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم  کے موضوع پر بیان فرمایا اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری حافظ آباد کابینہ کارگردگی ذمہ دار)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ڈیرہ الٰہ یار زون میں ٭عظیم خان دھپال(چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سبی) ٭ کامران احمد ٭سلیم بنگلزئ( سینیٹری انسپکٹر میونسپل) ٭سیف اللہ خان سیلاچی(کاؤنٹ آفیسر) ٭ ابراہیم خان باروزئی(قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت) سے ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے تحت ذمہ داران نے ڈیرہ الٰہ یار زون میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭ذیشان احمد( PAٹو کمشنر سبی ڈویژن) ٭عبدالجبار جتک (آفس اسسٹنٹ ) ٭حضور بخش(آپریٹر) 


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے تحت سرگودھا میں قائم کمشنر آفس میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامى نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور جلوسِ میلاد میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے تحت سیالکوٹ زون پسرور کابینہ میں اجتماعی طور پر لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ اور شخصیات سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی نیز امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حکمت بھر نکات سے فیض پایا۔ مدنی مذاکرہ شرکت کرنے والی چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭چوہدری غلام عباس(MNA) ٭اعجاز باجوہ(پرنسپل ڈگری کالج پسرور) ٭عمران باجوہ (ایڈووکیٹ) ٭فاروق کھوکھر(چیئرمین بلدیہ پسرور ) ٭ بوٹا گجر (کونسلر)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے کراچی میں سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماعِ میلاد میں شرکت کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے تحت ذمہ داران نے راولپنڈی زون میں اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اوراجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز انہیں امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ بھی تحفے میں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے ذمہ داران نے5نومبر2019ء کو داتا صاحب کابینہ کمشنر آفس میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اجتماع میلاد میں شرکت کرنے اور انتظامی معاملات میں تعاون کرنے کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭آصف بلال لودھی (کمشنر لاہور ) ٭طارق سندھو (پی اے ٹو کمشنر) ٭مقصود صاحب (پی اے ٹو کمشنر) ٭ نوید(ایس پی سیکورٹی) ٭سید غضنفر علی شاہ (ایس پی سٹی)


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ  رابطہ کے تحت ذمہ داران نے ملتان ریجن کے اطراف میں مختلف بڑے فارمرز، پیسٹی سائیڈبزنس کمیونٹی ودیگرشخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور اجتماعِ میلاد میں شرکت کی ترغیب دلائی۔