20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ تحت اوکاڑہ کابینہ
میں حاجی محمد احسان (سیاسی
وسماجی شخصیت) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں منیب الحق (M.P.A) اور
حسیب الحق (صدرغلہ منڈی) سمیت
دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”ولادت مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر
سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد
قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)