دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت  ذمّہ داران نے میانوالی میں مختلف عہدیداران، افسران اور شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اجتماعِ میلاد اور جلوس میلاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے 21نومبر 2019ء کوبھکر میں ہونے والے اجتماع میلاد کی دعوت دی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: شمس روڈی خیل (سیاسی کارکن)، ملک سکندر روڈی خیل (سیاسی کارکن)، ثناء اللہ مستی خیل (M.N.A)، اکمل (ہیڈ محررتھانہ کلورکوٹ)، عزیز احمد خان (ایڈیشنل سب انسپکٹر)، شیرافگن خان (سیاسی شخصیت)، عبداللہ خان (S.H.O)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)