پچھلے چند مہینوں سے  پاکستان میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جس نے ڈاکٹرز کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔ اس مرض سے چھٹکارے کے لئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایک نئی ویکسین متعارف کروائی گئی اور گورنمنٹ آف پاکستان کی طرف سے ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود مجلس رابطہ کے دفتر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور ڈاکٹر کامران عطاری سمیت دیگر ذمّہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا اور ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن مہم کو جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے طلبہ میں شروع کروانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)