رنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش کی ذمہ داران کے درمیان 8 دینی کام کورس

رنگ پور ساؤتھ ڈویژن، بنگلہ دیش میں قائم
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم میں ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کام کو مؤثر انداز میں کرنے کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنے کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے ذمہ داران کے درمیان 8دینی کام
کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر
انداز میں کیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی بہنوں کی
لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے کیسےدینی کام لیا جائے؟ اور ان
کے لئے تقرری کے عمل کو کیسے بہتر بنایا
جائے؟ ۔
دیگر چند اہم نکات: ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے پیغام منگوانے کا طریقہ کیا ہے؟٭ نئے ذمہ داران کی
تقرری٭ انہیں دینی کام سکھانےاور ذمہ داری لینے کے لئے تیار کرنا٭ محفلِ نعت کا شیڈول٭ماہانہ
سیکھنے سکھانے کے حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے
کے آداب و طریقۂ کار ٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنا۔
کورس کے آخر میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے
آڈیو کلپ کے ذریعے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں
تحائف دیئے گئے۔ اس کے بعد دعا و صلوۃ و سلام سلسلہ ہوا ۔
رنگ پور ساؤتھ، بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت
8 دینی کام کورس کا انعقاد

حال ہی میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نےرنگ پور ساؤتھ ڈویژن،
بنگلہ دیش کی ذمہ داران کے درمیان 8 دینی کام کورس کروایا جس میں اس علاقے کی تمام
ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کورس
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا
گیا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا کام کیسے مؤثر
انداز میں انجام دیا جائے؟ اس کا طریقہ کار کیا ہے؟، ذمہ داران و منسلک اسلامی
بہنوں کی لسٹ کو کس طرح اپ ڈیٹ کیا جائے؟، دوسرے ملک یا شہر شفٹ ہونے والے ذمہ دار
اسلامی بہنوں سے دینی کام لینا اور ان کے لئے تقرری کے عمل کو بہتر بنایا جائے ۔
چند اہم نکات:٭ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری یا وفات کی صورت
میں امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہسے پیغام حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے٭ نئی ذمہ
داران کی تقرری٭ نئی ذمہ داران کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت کا
شیڈول وطریقۂ کار٭ سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقے٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
طریقۂ کار٭ نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار ۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ
داران کو گھر درس دینے، ہفتہ وار رسالہ
پڑھنے اور دیگر دینی سرگرمیوں میں حصہ لینے
کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی کہ وہ اپنے ذیلی نگران اسلامی
بہنوں و ذمہ داران کے ساتھ مل کر دینی کاموں کو آگے بڑھائیں اور اتفاق و اتحاد سے کام کریں۔
اس موقع پر امیرِ اہلِ سنّت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہکے آڈیو کلپ
کے ذریعے حاضرین سے عہدِ وفا کروایا گیا اور اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُنہیں
تحائف دیئے گئے۔ اختتام پر دعا اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جس کے بعد ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔
ڈھاکہ بنگلہ دیش میں 2 دن پر مشتمل ملک سطح و
شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ

ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں پچھلے دِنوں ملک بھر سے
ذمہ داران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
2 دن پر مشتمل مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور شعبہ
جات کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
اس اہم مدنی مشورے کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک
اور نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آن لائن بیان کرتے ہوئے اللہ پاک سے محبت پیدا کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے مختلف شعبہ جات کے بارے میں
کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭مکتبۃ المدینہ کے سامان کی فراہمی کا طریقہ کار٭فیضانِ
صحابیات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی شاپ لگانے کی ضرورت ٭رہائشی کورسز کی آن لائن تشکیل
۔
مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ شعبہ جات کے اہداف 8 مہینوں کے
اندر حاصل کئے جائیں گے جن میں شعبہ تعلیم،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات، شعبہ قرآن ٹیچر ٹریننگ، شعبہ تقسیمِ رسائل، فنانس
ڈیپارٹمنٹ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات، شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، شعبہ نیک
اعمال، شعبہ مدنی مذاکرہ اور خصوصی اسلامی بہنوں کے دینی کام شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے خصوصی
اسلامی بہنوں کے کورسز مکمل کروانے والی مبلغات کو فعال بنانے اور اُن کے ذریعے
اجتماع کروانے کے اہداف بھی مقرر کئے جبکہ
بنگلہ دیش کی شعبہ ذمہ داران کو مخصوص دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے اور مسائل کے
حل کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔
معلومات کے مطابق آن لائن ہونے والے اس مدنی
مشورے میں بنگلہ دیش کے رکنِ شوریٰ، شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے رکنِ شوریٰ
اور ملک نگران اسلامی بھائی بھی شریک تھے جنہوں نے دینی سرگرمیوں، HR ڈیپارٹمنٹ،
فیضانِ صحابیات، دارالمدینہ کے تعلیمی معیار میں بہتری اور ادارتی شعبے کے قیام پر
مشاورت کی نیز رابطہ برائے شخصیات للبنات
کے ذریعے مزید روابط اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کی بھی ترغیب دلائی گئی۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ
اسلامی کی اہمیت، دینی کاموں کی ضرورت، وفاداری، گناہوں سے بچاؤ اور دینی خدمات کی
ترغیب کے لئے مدنی پھول پیش کئے ۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف پیش کئے گئے اور دعا و صلوٰۃ و سلام پر مدنی مشورے کا اختتام ہوا۔

اسکاٹ
لینڈ (Scotland)
کے شہر گلاسگو (Glasgow)
میں
پروفیشنلز کے درمیان Meet UP کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والے ماہرین اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور اپنے اپنے شعبے میں رہتے
ہوئے دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ میٹ اپ میں شرکا نے معاشرتی خدمت اور نوجوان نسل کی رہنمائی جیسے
موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے گزشتہ دنوں آکسفورڈ یونیورسٹی کے مسلم پرئیر (Prayer
)
ہال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف
ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلم طلبہ سے ملاقات کی اور ان کی دینی و اخلاقی رہنمائی
کی۔ طلبہ نے اپنے تجربات، چیلنجز اور یونیورسٹی میں پیش آنے والے مذہبی و سماجی
مسائل پر سوالات کئے جن کا عبدالوہاب عطاری نے حکمت و محبت سے جوابات دیئے۔
اس
دورے کے دوران رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری نے آکسفورڈ کے ایک کمیونٹی سینٹر میں
طلبہ کے لئے خصوصی میٹ اپ کا بھی انعقاد کیا جہاں مقامی کمیونٹی اور نوجوانوں کی
بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی اخلاق، کردار سازی، تعلیمی
میدان میں کامیابی، اور دین و دنیا کی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے” One
day in the way of Allah“کے عنوان سے ماہِ مئی میں ویسٹ
مڈلینڈز کے مختلف علاقوں میں ایک دن دینی و تربیتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں
بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس
طرح کی تقریب دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا حصہ ہے جس کا مقصد دینی جذبہ، کردار
سازی اور عملی زندگی میں بہتری کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
شرکا
کے لئے ذاتی اصلاح و شخصیت سازی (Personal
Development)، صلاحیتوں میں نکھار (Skills
Building) اور دیگر اہم موضوعات پر مختلف
ورکشاپ منعقد کئے گئے جن میں عملی زندگی میں درکار کئی ضروری مہارتیں سکھائی گئیں
جبکہ اس دوران عاشقانِ رسول کی دینی رہنمائی اور ان کی اصلاح کے لئے نیکی کی دعوت
دی گئی۔
اس
موقع پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں اور
عام افراد کو دین سے قریب کرنے، ان کے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے اور معاشرے میں
ایک مثبت تبدیلی لانے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔
.jpg)
برطانیہ ایسٹ مڈلینڈز ریجن کے شہر لنکن (Lincoln) میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ڈاکٹرز کے درمیان ایک
Meet UP ہوا
جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس Meet
UP کا مقصد میڈیکل
پروفیشنلز کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر معلومات، تجربات اور جدید طبی تحقیق کا
تبادلہ کرنا تھا۔
Meet
UP میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے عالمی سطح پر صحت
عامہ کو درپیش چیلنجز، مختلف طبی نظاموں کے تجربات پر گفتگو کی۔ Meet
UP کے دوران ڈاکٹروں نے باہمی تعاون، بین الاقوامی طبی تحقیق اور
مستقبل میں مشترکہ طبی منصوبہ جات پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

برطانیہ
کے شہر برمنگھم میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے ممتاز
عالمِ دین مولانا پیر ثاقب شامی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تعلیمات،
عصر حاضر کے چیلنجز اور نوجوانوں کی کردار سازی جیسے
اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
مولانا
پیر ثاقب شامی صاحب نے گفتگو کے دوران دینِ اسلام کی خدمت، اخلاقی اقدار کی بحالی،
اور مغربی معاشروں میں اسلامی تشخص کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران ملاقاتِ نوجوان نسل کو علم، ادب اور باہمی رواداری کے
ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے
متعلق گفتگو ہوئی۔
مصر میں ایف جی آر ایف یوکے کے وفد کی فلسطینی سفیر دیاب
اللوح سے ملاقات

مصر میں تعینات فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے بین الاقوامی فلاحی تنظیم FGRF (ایف
جی آر ایف) یوکے کی جانب سے غزہ، فلسطین میں کی جانے والی گراں قدر انسانی خدمات
کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ یہ ملاقات اور تعریف، مشکل حالات میں فلسطینی عوام
کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مصر میں فلسطینی سفیر
نے FGRF یوکے کے وفد سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت FGRF یوکے کے ذمہ دار سید محمد فضیل رضا عطاری کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران فلسطینی سفیر کو FGRF یوکے کی جانب سے غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں، بشمول خوراک، طبی امداد،
صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سفیرِ فلسطین نے غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے
لیے FGRF یوکے کی جانب سے کی جانے والی مسلسل اور بے لوث
خدمات پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے
مشکل وقت میں FGRF جیسی تنظیموں کا کردار انتہائی قابلِ قدر
ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کی جانب سے اس طرح کی انسانی
ہمدردی پر مبنی کوششیں فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن ہیں۔
FGRF یوکے کے آفیشل پیج سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی سفیر
اور FGRF یوکے کے فضیل عطاری کے درمیان
خوشگوار ماحول میں بات چیت ہو رہی ہے اور اس موقع پر فلسطینی سفیر FGRF یوکے کےہیڈ سید فضیل عطاری کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کررہے
ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری جارحیت اور محاصرے کے باعث
انسانی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ لاکھوں فلسطینی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم
ہیں، اور ایسے میں FGRF یوکے جیسی بین الاقوامی فلاحی
تنظیمیں وہاں کے لوگوں کے لیے زندگی کی رَمَق بحال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر
رہی ہیں۔ اس طرح کی ملاقاتیں اور سفارتی سطح پر خدمات کا اعتراف نہ صرف ان تنظیموں
کی حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین کی سنگینی کو بھی اجاگر
کرتا ہے۔
FGRF یوکے، جس کا نصب العین "سب کے لیے ہمدردی" (Compassion for Everyone) ہے، دنیا بھر میں اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے جانی جاتی ہے۔ فلسطینی
سفیر کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا جانا بلاشبہ تنظیم کے لیے ایک اعزاز ہے۔(رپورٹ: محمدعمر فیاض مدنی)

18 مئی 2025ء کو برمنگھم یوکے میں قائم
اسلامک سینٹر میں ”اصول
الجرح والتعدیل“کورس منعقد ہوا جس میں یو کے کے علمائے کرام
نے شرکت کی جبکہ رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس کورس کا
مقصد شرکا کو فنِ حدیث سے متعارف کروانا تھا تاکہ علمائے کرام رواۃِ حدیث کے احوال
پر جرح و تعدیل کی بنیاد پر تبصرہ کرسکیں۔
اس علمی نشست میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فنِ حدیث کے متعلق گفتگو کی۔کورس میں جن
موضوعات پر گفتگوہوئیں درجِ ذیل ہیں:
٭علومِ حدیث کا اجمالی جائزہ٭تاریخِ جرح و تعدیل٭جرح و تعدیل کی مشروعیت کا بیان٭جرحِ رواۃ کے جواز کی تفصیل٭علمِ جرح و تعدیل کی تعریف٭جارح و معدل کی شرائط٭قبولِ جرح و تعدیل کی شرائط٭جرح و تعدیل مفسر و غیرِ مفسر کی تفصیل٭متعارض جرح و تعدیل میں ترجیح کے قواعد٭حدیثِ صحیح کی تحقیق تعریف٭حدیثِ حسن کی بحث٭ائمۂ جرح و تعدیل کے درجات کا بیان٭مشہور ائمۂ جرح و تعدیل کا مختصر تعارف٭حدیث میں ضعف کے اسباب ٭کذبِ راوی سے حدیث پر حکم٭جہالتِ رواۃ کے سبب حدیث کا حکم٭کُتُب اسماء الرجال کی اقسام اور مشہور کُتُب
کا تعارف٭ اور الفاظِ جرح و تعدیل کی تفصیل وغیرہ۔۔۔

فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر، لیکمبا(Lakemba)، سڈنی (Sydney) میں18 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حج ٹریننگ سیشن کا
انعقادکیا گیا جس میں حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول شریک
ہوئے۔
اس سیشن میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو حج کے
تمام مراحل کی تفصیلی اور مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی۔ دورانِ سیشن شرکا کو اہم
دعائیں، مناسکِ حج، فقہی مسائل اور عملی مشورے دیئے گئے تاکہ وہ اپنے اس بابرکت
سفر کو سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے مطابق مکمل کر سکیں۔
سیشن کے اختتام پر شرکا کے لئے سوال و جواب کا
سیشن بھی رکھا گیا جس میں ان کے ذہنی و عملی خدشات دور کئے گئے۔

عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2025ء کو بنگلہ دیش کے CTG
ساؤتھ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد میں
شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو اپنے والدین
کی خدمت کرنے اور اُن کی قدر کرنے کا ذہن دیا۔اختتام پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔