عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر
میں نیکی کی دعوت عام کرنے، لوگوں کی اصلاح کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات
سے آگاہ کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں 6 ستمبر 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بہنوں
کی تربیت و رہنمائی کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں
نے مختلف نکات پر گفتگو کی اُن میں سے بعض یہ ہیں: ٭8 دینی کام کارکردگی کا جائزہ٭ Manual اور Software میں ڈیٹا Same
کرنا٭ذیلی نگران کی تقرری اور اُن کی ذمہ دار٭رسالہ کارکردگی بڑھانا٭یومِ دعوتِ
اسلامی کی کارکردگی٭ٹیلی تھون 2024ء٭نوجوان اسلامی بہنوں میں ”یوتھ سیشن“
منعقد کروانا۔
کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت ملک سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں میں ہونے والے
8 دینی کاموں کے سلسلے میں 5 ستمبر 2024ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
موضوعات پر مشاورت کی اور دعوتِ سلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے
چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ذیلی نگران کی تقرری اور اُن کی ذمہ داری٭روحانی
علاج کی تقرری اور اس کی ذمہ داری٭8 دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ٭رسالہ کارکردگی
بڑھانا٭محفلِ میلاد کی تیاری اور گرینڈ میلاد اجتماع کی ارینجمنٹ۔
3 ستمبر 2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں
سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذیلی نگران اسلامی بہنوں کی
تقرری اور اُن کی ذمہ داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
روحانی علاج کی تقرری سمیت دیگر نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں میں مزید اضافہ کرنے اور رسالہ کارکردگی
بڑھانے کے متعلق حاضرین کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
16 ستمبر 2024ء کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ایسٹرن اینڈ مڈل افریقہ کا آن لائن مدنی
مشورہ منعقدکیا گیا جس میں معاون نگران انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ، سب کانٹیننٹ
نگران اور ملک نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں
میں مزید ترقی لانے اور اُن میں درپیش مسائل کے حل کے لئے گفتگو کی جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی آڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں 2 ستمبر 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اراکینِ عالمی
مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز کی اسلامی بہنیں شریک ہوئی۔
میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول سمجھائے ۔
اسی طرح 9 ستمبر 2024ء کو بھی فیضانِ صحابیات P.I.B کالونی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کی ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تقسیمِ
رسائل کن شرعی اصولوں کے مطابق کئے جائیں اس کو تفصیل سے تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو بتایا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پرنگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کا کہنا تھا:دعوتِ
اسلامی کا خاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی ہر کام کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے کرتی
ہے۔شعبہ تقسیمِ رسائل کے مدنی پھول باقاعدہ شرعی تفتیش کے ساتھ بنے ہوئے ہیں اور
ہر سال بالخصوص ربیع الاول میں ان مدنی پھولوں پر گفتگو کی جاتی ہے۔بالعموم یہ مدنی پھول تمام اسلامی بہنوں کو دیئے گئے
ہیں تاکہ مطالعہ کرکے عمل کریں اور شرعی غلطیوں سے بچ کر اللہ پاک کی رضا والے کام کریں۔
9 ستمبر 2024ء کو عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں کینیڈا کی نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن کا
تمام سٹی ذمہ داران کے ہمراہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر کلام
کیا گیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ٹیلی تھون کے مدنی پھولوں پر کلام٭ڈونر سے
رابطہ کرنا اور انہیں اجتماعِ میلاد میں شرکت کروانا٭شخصیات کو اجتماعِ میلاد کی
دعوت دینا٭ٹیلی تھون کے لئے پہلے سے زیادہ کوشش کی جائے۔
بعدازاں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی اور دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بیرونِ ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی
دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے سلسلے میں 5
ستمبر 2024ء کو تمام ملک مشاورت اور سٹی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف نکات پر گفتگو کی جن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ٭دینی کاموں
کےاہداف پر کلام٭اورسیز میں مفتیانِ کرام اور نگرانِ شوریٰ کے سیشنز منعقد کرنے کی ترغیب٭کتاب ”سب سے آخری نبی“ پڑھنے
اور دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب٭ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی پر کلام٭رسالہ
کارکردگی بڑھانے کے اہداف٭اپنے اپنے شہروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے اہداف۔ بعدازاں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ
افزائی کرتے ہوئے انہیں شیلڈز پیش کی گئیں۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
30 اگست 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ سری لنکا اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی
بہنوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے شیڈول بنانے، ٹریننگ
کرنے اور صوبائی نگران بنانے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
12 دینی کاموں کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ
مولاناحاجی محمد اسد عطاری مدنی کا صومالیہ کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں
پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسدعطاری مدنی صومالیہ کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مختلف دینی
ایکٹیوٹیز میں شرکت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی کی رئیس مجلس الأعلیٰ لعلماء الصومال کے مختلف مشائخ سے ملاقات ہوئی جن میں شیخ
آدم رئیس مجلس الاعلیٰ لعلماء الصومال اور شیخ لبان رئیس الشوریٰ لمجلس الاعلیٰ لعلماء الصومال شامل تھے۔
رکنِ شوریٰ نے شیخ صاحبان سے گفتگو کرتے ہوئے
انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے
میں بتایاجس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ملکی مشاورت کے نگران عامر
عطاری سمیت دیگر مشائخ بھی موجود تھے۔(رپورٹ: انس عطاری
معاون رکن شوری مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جرمنی سے تشریف لائے مبلغ دعوت اسلامی، مولانا
شوکت علی مدنی نے نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارک اور میلاد شریف کے موضوع پر علمی
و تحقیقی بیان فرمایا جس کو شرکائے اجتماع نے بے حد پسندیدکیا۔ اجتماع میلاد کے
اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعائے خیر کے ساتھ اختتام ہوا۔ (رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین
ریجن،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
آسٹریلیا کی اسلامی بہنوں میں دعوتِ اسلامی کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 23
اگست 2024ء کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیلیڈ نگران اور ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ ایڈیلیڈ اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبہ
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سابقہ اہداف کا فالو اپ لیا اور اسلامی بہنوں
کے گھروں میں ڈنیشن باکسز رکھوانے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ ایڈیلیڈ نے مدرسۃ المدینہ
بالغات کے ایڈمیشن و کلاسز شروع کروانے، رسالہ کارکردگی کی تعداد بڑھانے، منسلک
اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹر کرنے اور مدرسۃ المدینہ گرلز کی کلاسز شروع کروانے پر
تبادلۂ خیال کیا۔
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ
ربیع الاول میں ہونے والے اجتماعات کے سلسلے میں 21 اگست 2024ء کو میٹنگ ہوئی جس
میں کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
نگرانِ کاؤنسل اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیا بالخصوص ماہِ
ربیع الاول کے گرینڈ اجتماع کی تیاری کے متعلق مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی
اپنی رائے پیش کی۔