U.S.Aمیں گریجویشن سیریمنی 2025ء کا انعقاد
فارغ التحصیل 21 علمائے کرام کی دستار بندی کی
گئی
دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ جامعۃ المدینہ U.S.A کے
زیر اہتمام 02 نومبر 2025ءکو Safari Texas Rench Sugar Land میں عظیم الشان ”Graduation Ceremony 2025 “کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف جامعات اہلسنت
و اسلامک سینٹر کے علماء و ائمہ کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری عہدیداران،
جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبۂ کرام، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف
علاقوں کے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ
رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے ہواجس کے بعد جامعۃ المدینہ کے استاد و
مبلغ دعو تِ اسلامی احمد خان عطاری مدنی نے ”مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ
يَشْكُرِ اللَّهَ“ کے موضوع پر گفتگو کی اور شکر کرنے کے حوالے سے
شرکا کی رہنمائی کی۔
کراچی پاکستان سے مدنی چینل کے ذریعے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران
شوریٰ نے فرمایا کہ جو اپنی دنیا سے محبت کرتا ہے اس کی آخرت کو نقصان پہنچتا
ہےاور جو آخرت سے محبت کرتا ہے اس کی دنیا کو نقصان پہنچتا ہے، یعنی دنیا کو
سنوارنے سے آخرت اور آخرت کو سنوارنے سے دنیاخراب ہوتی ہے تو آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم فرماتے ہیں کہ باقی رہنے والی چیز کو ترجیح
دینی چاہیئے، ہمارے نزدیک باقی رہنے والی چیز آخرت ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جن
والدین نے اپنے بچوں کو درسِ نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخل کروایا انہوں نے
اپنے اور اپنے بچوں کے لئے دُنیا پر آخرت کو ترجیح دی اور یہ عمل والدین کے لئے
صدقۂ جاریہ ہےکیونکہ ان کے مرنے کے بعد بھی ان کی اولاد ان کے لئے ایصالِ ثواب
کرتی رہے گی۔ اس موقع پر نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ اس پُر فتن دور میں جہاں دنیا کمانے اور دنیا پڑھنے کے تعلق سے Race
لگی ہوئی ہے ایسے ماحول سے نکل کر علم دین حاصل کرنا یہ اللہ پاک کی رحمت سے ہی
ممکن ہوسکتا ہےاس کے علاوہ نہیں ہوسکتا اور یہ سب ہمارے رب کریم کا فضل ہے۔اس کے
علاوہ نگران نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آج ایسی Graduation Ceremonyکو Celebrateکررہے ہیں جنہوں نے درسِ نظامی پورا کیا، علم
دین سیکھا اور جنہوں نے کئی سال اللہ و رسول کے دین کو پڑھنے میں گزارا۔یہ پروگرام
فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کے لئے Appreciation
اور ہمارے لئے Motivation ہے
کہ ہمیں بھی اس طرف آنا چاہیئے، اپنے بچوں کو اس فیلڈ میں لانا چاہیئے۔ بیان کے
آخر میں شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور اس کے ساتھ ہمیشہ
جڑے رہنے کا ذہن دیا۔
پروگرام کے دوران شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ویڈیو پیغام بھی دیکھایا گیاجس میں امیر اہلسنت نے فارغ
التحصیل ہونے والے علمائے کرام، ان کے والدین و سرپرست اور پروگرام کے تمام شرکا
کو مبارکباد دی۔امیر اہلسنت نے علمائے کرام کی تربیت فرماتے ہوئے انہیں ہمیشہ دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور درس و تدریس کی
فیلڈ سے جڑے رہنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دُعاؤں سے نوازا۔
آخر میں جامعۃالمدینہ USA سے
فارغ التحصیل ہونے والے 21 علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں Certificate
دیئے گئے۔
صلوۃ و سلام اور دعا پر Graduation Ceremony 2025 اپنے اختتام کو پہنچی۔
Dawateislami