دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و فکر کرنے کے لئے مدنی مشورے  کا انعقاد بروز منگل 13 مئی 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں کیا گیا۔

مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے لیا ۔دورانِ مشورہ شعبۂ تعلیم کے تحت جاری دینی کام، کارکردگی کو بڑھانے اور تعلیمی خدمات کی وسعت کے حوالے سے اہم حکمتِ عملیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

رکن شوریٰ نے مختلف تجاویز اور عملی اقدامات پیش کئے جنہیں شرکا کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔ اجلاس میں مستقبل قریب میں شعبہ تعلیم کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لئے پُرجوش عزم کااظہارکیا گیا۔


یونیورسٹی آف برمنگھم میں 14مئی 2025ء کو ایک اہم پروگرام بعنوان "Releasing Exam Stress" کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد طلبہ کو امتحانی دباؤ سے نجات دلانے، ذہنی آسودگی فراہم کرنے اور مثبت انداز میں امتحانات کی تیاری کے لئے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

یہ پروگرام دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے طلبہ کو ذہنی دباؤ سے نمٹنے کی عملی تکنیکوں، وقت کے مؤثر استعمال اور خود اعتمادی کے فروغ سے متعلق مفید نکات فراہم کئے۔

تقریب میں رکن شوریٰ دعوتِ اسلامی عبد الوہاب عطاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ آپ کی آمد نے شرکاء کی حوصلہ افزائی میں نمایاں کردار ادا کیا اور طلبہ کو دین و دنیا دونوں پہلوؤں میں متوازن رہنے کا پیغام دیا۔

پروگرام کو شرکا کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور طلبہ نے اس سے خوب فائدہ حاصل کیا۔


میگھنا ڈویژن، بنگلہ دیش میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت” 8 دینی کام کورس“ منعقد کیا گیا جس میں میگھنا ڈویژن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش آئی ہوئی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اس کورس میں اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور مختلف اموپر اُن کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نگران اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کا کام کس انداز میں کرنا چاہیئے؟٭اس کا طریقۂ کار٭منسلک و ذمہ داران کی لسٹ اپڈیٹ کرنا٭دوسرے ملک / شہر جانے والی ذمہ داران سے دینی کام لینا٭ماتحت اسلامی بہنوں کی بیماری اور فوتگی کی صورت میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے پیغام منگوانے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ داران کی تقرریاں کرنے کا طریقۂ کار٭نئی ذمہ داران کو دینی کام سکھانے کا طریقۂ کار٭محفلِ نعت کا شیڈول و طریقۂ کار٭سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں کا شیڈول و طریقۂ کار٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا طریقۂ کار٭نیکی کی دعوت دینے کے آداب و طریقۂ کار۔

بعدازاں نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ دعا اور صلوٰۃ و سلام پر کورس کا اختتام ہوا۔

میگھنا  ڈویژن ، بنگلہ دیش کے ڈسٹرکٹ کومیلا میں قائم دارالمدینہ میں 8 مئی 2025ء کو سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں سرپرست اور ٹیچرز سمیت اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعد پاکستان سے آئی ہوئی دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کی تربیت میں کن کن امو رکا لحاظ رکھا جائے اس پر حاضرین کی ذہن سازی کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بچوں کو نمازی بنانے، جھوٹ سے بچانے، سنتوں پر عمل کروانے اور عشقِ رسول کا جام پلانے کےمتعلق مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دارالمدینہ اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں انہوں نے دارالمدینہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر امور میں کس طرح بہتری لائی جائے؟ اس پر مشاورت کی۔آخر میں وہاں موجود اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے بنگلہ دیش آئی ہوئی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ بنگلہ دیش کے ڈویژن CTG کارپوریشن، CTG نارتھ اور CTG ساؤتھ میں موجود مختلف دارالمدینہ کی برانچز کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات اسٹاف سرپرستوں (اسٹوڈنٹس کی mothers) سے ہوئی۔

ابتداءً بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے دینی کاموں پر پریزنٹیشن پیش کی گئی جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ ایک ماں اور ٹیچر مل کر کس طرح بہتر انداز میں بچوں کی تربیت کرسکتی ہیں؟ ٭ایک ٹیچر اور ایک ماں کا ایک ہی مقصد ہوگا تو تربیت بہتر ہوسکتی ہے٭ بچوں کے اخلاقیات پر توجہ دینا٭ بچہ بڑوں کی گفتگو نہ کاٹے٭جھوٹ نہ بولے٭سنتوں پر عمل کرے۔

بعدِ بیان سلائید کے ذریعے دارالمدینہ گرلز کا تعارف کروایا گیا اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے دارالمدینہ کے متعلق ویڈیو کلپ چلایا گیا۔آخر میں دعا و صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا۔

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 24 اپریل 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں میلبرن، پرتھ اور ایڈیلیڈ نگران  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ دیگر اہم نکات پر بھی مشاورت ہوئی جن میں سے بعض یہ ہیں:٭سنتوں بھرے اجتماعات کے شیڈول فائنل کرنا٭مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے بیانات۔ 

22 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت تمام اسٹیٹ نگران اور کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہو اجس میں ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یوتھ سیشن، لرننگ سیشن، ون ڈے رہائشی کورس اور فیملی اجتماعات کروانے پر مشاورت کی جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 اپریل 2025ء کو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کینبرا  نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دورانِ میٹنگ میں دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول بنانے اور دینی کاموں میں وقت دینے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اسی طرح کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم سمجھانے کے بارے میں بھی مشاورت ہوئی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


18 اپریل 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نگران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور نیوزی لینڈ میں فیضانِ مدینہ کے لئے نئی جگہ لینے نیز اسلامی بہنوں کے دینی کام شروع کروانے پر مشاورت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ڈیلی کلاسز کی ٹائمنگ اور مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالےسے تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

16 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک سطح اور سڈنی کی ذیلی سطح کی ذمہ داران کا  مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے بارے میں کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اورسیز علاقائی دورہ کے مدنی پھولوں کے حوالے سے گفتگو کی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 15 اپریل 2025ء کو ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پرتھ نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ مطالعہ کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے فیضانِ تلاوت کلاس کی اسٹوڈنٹس پر انفرادی کوشش کرنے اور نیکی کی دعوت کے ذریعے دیگر دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف نکات پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭پرتھ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن سیشنز کروانا٭دیگر اسٹیٹ سے آئی ہوئیں اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنا، انہیں دینی کاموں میں شامل کرنا اور کارکردگی کا فالواپ٭مدرسۃالمدینہ بالغات، مدرسۃالمدینہ گرلز اور فیضانِ ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کی کلاسز شروع کروانا٭پرتھ میں ہونے والے فیملی اجتماعات کا فالو اپ٭مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو بڑھانا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 14 اپریل 2025ء کو مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیلیڈ کاؤنسل  نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف امور پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈیلی کلاسز اور سیکھنے سکھانے کے حلقے شروع کروانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز لگانا٭اپنی معاون تیار کرنا٭مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانا٭ملک مشاورت اسلامی بہنوں کے سفری شیڈول پر ٹریننگ سیشن کروانا٭مختلف کمیونٹی میں دینی کام بڑھانا۔