18 جنوری سے نگران شوریٰ حاجی محمدعمران
عطاری افریقی ممالک کے سفر پر روانہ ہونگے
دینی،
تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو منظم انداز میں دنیا بھر میں عام کرنے والی تحریک
دعوتِ اسلامی کا نیٹ ورک تقریباً 175 سے زائد ممالک میں موجود ہےجو فلاحِ انسانیت
اور فروغ علم دین کے 100 سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ ان دینی
خدمات کا جائزہ لینے، دعوتِ اسلامی کے تعلیمی اداروں اور مدنی مراکز کا وزٹ کرنے اور ذمہ داران کی تربیت
کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران و اراکین مختلف ممالک کا سفر کرتے رہتے
ہیں۔
تبلیغ
دین کے سلسلے میں 18 جنوری 2026ء سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی افریقی ممالک
کے سفر پر روانہ ہونگے جہاں ذمہ داران، علماء، مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کرنا،
اجتماعات میں بیانات کرنا، ذمہ داران کا مشورہ کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
تفصیلات
کے مطابق نگرانِ شوریٰ 18 تا 25 جنوری موزمبیق(Mozambique) اور
25 تا 27 ماریشس(Mauritius)
کی
طرف سفر کریں گے۔
اس کے
علاوہ 19 جنوری 2026ء کو نمپولا (Nampula) کی
سینٹرل مسجد میں بعد نماز عشاء سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں
خصوصی بیان نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے۔
Dawateislami