عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2025ء کو ویسٹرن ایشیا اور سینٹرل ایشیا کی سب کانٹیننٹ اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ڈونر کا ڈیٹا جمع کرنا٭ڈونیشن بڑھانا٭روزانہ کی بنیاد پر اپنے شعبہ معاونت کی ذمہ دار اسلامی بہن کو کارکردگی سے اپڈیٹ کرنا٭سابقہ ذمہ دار اور دینی ماحول سے وابستہ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنا٭زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون جمع کرنا۔

اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کےتحت خدمتِ دین میں مصروفِ عمل بے شمار شعبوں میں آخرت کے اجر کی نیت سے صدقہ و عطیات جمع کرنے کےلئے ٹیلی تھون مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی تھون کا مقصد دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات کے دینی کاموں کی اشاعت میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے اہلِ ایمان کو خیر و نیکی کی دعوت دینا ہے تاکہ اہلِ ثروت اپنے عطیات (Donation) کے ذریعے دینی کاموں میں حصہ ڈال سکیں لہٰذا مخیر اسلامی بہنوں سے رابطہ کرکے ٹیلی تھون میں شامل ہوکر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں سے حصہ پائیں۔