
مختلف اسٹیٹ میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں 1 جولائی 2025ء کو ایک اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اسلامی
بہنوں نے مختلف نکات پر تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ کے لئے منصوبہ بندی کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے مندرجہ ذیل
موضوعات پر مشاورت کی اور عملی اقدامات کی ترغیب دلائی:
٭نگران شورٰی کے وقت کے حوالے سے٭رہائشی کورس کا
شیڈول٭ اسلامی بہنوں کے لئے کوئنز لینڈ اور تسمانیہ میں رہائشی کورسز کے شیڈول کی
ترتیب٭سنتوں بھرے اجتماعات٭باب المدینہ کراچی میں نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات٭
فقہی مسائل کے حوالے سےڈیلی کلاسز روزانہ پابندی سے لگانا٭عاشقان رسول کی مساجد میں
دینی کام کرنے کے اہداف٭درسِ قرآن کا حلقہ لگانا٭8 دینی کام کارکردگی کا جائزہ اور
ذمہ داران کی تعداد فائنل کرنا٭اوورسیز نگران اسلامی بہنوں کے اجتماعات کے اہداف ٭سڈنی
میں جائے نماز کی تعمیرات٭ایڈیلیڈ میں ڈیلی کلاس کی کارکردگی ٭ایڈیلیڈمیں فیضان ویک
اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کا آغاز٭دار الافتاءاہلسنت سے رہنمائی لینا٭26 اگست 2025ء
کو ہونے والے نگران شورٰی کے بیان کی ترغیب۔

مختلف ممالک میں دعوتِ اسلامی کے ہونے والے دینی
کاموں کا جائزہ لینے کےلئے 29 جون 2025ء کو اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی جس میں
نیوزی لینڈ کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ابتداءً ذمہ دار اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا
جائزہ لیتے ہوئے نیوزی لینڈ میں کیٹگری کے حساب سے تقرری کرنے اور نئی مبلغہ و
مدنیہ اسلامی بہنوں کے حوالے سے مشاورت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران میٹنگ میں شریک اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

26 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت دینی
کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیٹ نگران
اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
اس موقع پر مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے محرالحرام کے مدنی پھول بیان کئے اور
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اسی طرح مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نگرانِ شوریٰ کے
بیان و دیگر کارکردگی پر مشاورت کی اور دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں کوئزلینڈ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

25 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کی دینی
ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں کوئزلینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ان میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز شروع کروانا٭سنتوں
بھرے اجتماعات اور کورسز میں شرکا کی تعداد بڑھانا٭محرم الحرام کے آن لائن سیشن یا
اجتماعِ ذکرِ شہادت منعقد کروانا٭درس و بیان کے حلقے کے ذریعے مبلغہ تیار کرنا۔

بیرونِ ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی
کاموں کا جائزہ لینے اور اُن کی تربیت و
رہنمائی کے لئے 24 جون 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور
شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے محرم الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور
دیگر اہم نکات پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 23 جون 2025ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں
کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران مختلف موضوعات زیرِ بحث رہیں جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
٭محرم الحرام کے مدنی پھول٭8 دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد میں اضافہ کرنا٭نگرانِ
شوریٰ کے بیان اور دیگر کارکردگی پر مشاورت۔

موزمبیق کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے اور
ان میں مزید بہتری لانے کے لئے 28 جون 2025ء کو آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا
گیا جس میں سب کانٹیننٹ نگران، ملک نگران اور سٹی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں پر کلام کرتے ہوئے مختلف نکات پر مشاورت کی جن
میں سے بعض یہ ہیں: ٭ اسلامی بہنوں کے دینی کام بڑھانے کے لئے جگہوں کی ضرورت٭ جامعۃ المدینہ گرلز کے
نصاب کو translate کرنا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اسٹوڈنٹس، ٹین ایجرز اور
بچیوں میں ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کو بہتر انداز میں بڑھانے کے سلسلے میں 23 جون
2025ء کو اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور AI کو helping tool بناتے ہوئے نئے طریقے لانے پر کلام کیا گیا۔
اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ذمہ دار
اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرتے
رہنے کی ترغیب دلائی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ سب کانٹیننٹ سے اوورسیز اجتماع میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو شرکت کروانا٭ فیملی اجتماع کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے تاکہ مدنی مرکز کے دیئے ہوئے
طریقہ ٔکار کے مطابق فیملی اجتماعات منعقد کئے جا سکیں٭26 ویں شریف کے موقع پر
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بارگاہ میں اچھی نیتوں کے تحائف پیش کرنا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر ڈینڈینونگ نارتھ (Dandenong)
آسٹریلیا میں یومِ عاشورا کے موقع پرسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد
میں عاشقانِ رسول اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قرآنِ مجید اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
سے کیا گیا۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے نواسۂ رسول شہدائے کربلا اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے دی جانی والی
قربانیوں کے حوالے سے تفصیلی بیان کیا۔ بیان
میں عاشورہ کی اہمیت، روزہ رکھنے کی فضیلت، صبر، وفا، حق پر ڈٹے رہنے اور باطل کے
خلاف کلمۂ حق بلند کرنے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ اجتماع کا اختتام دعاؤں کے اہتمام کے ساتھ ہوا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام فیضانِ مدینہ اسلامک سینٹر، لیکیمبا، سڈنی آسٹریلیا میں یومِ
عاشورا کے موقع پرسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول
اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور
نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔
بعد ازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نواسۂ رسول حضرت
امام حسین رضی
اللہ عنہ
اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں پر تفصیلی بیان کیا۔
بیان
میں عاشورہ کی اہمیت، روزہ رکھنے کی فضیلت، صبر، وفا، حق پر ڈٹے رہنے اور باطل کے
خلاف کلمۂ حق بلند کرنے جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا کے
میدان میں جو قربانی دی، وہ تا قیامت انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ عاشورہ ہمیں
صبر، قربانی اور دین پر ثابت قدمی کا درس دیتا ہے۔
اجتماع
میں دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا جن میں امتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے
میں 20 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بیئرا، موزمبیق کی بعض ذمہ دار اسلامی
بہنیں، ساؤدرن افریقہ کی رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی
بہن بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔

سرزمینِ انڈونیشیا میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی
دینی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 17 جون 2025ء کو ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس
میں انڈونیشیا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔