لوگوں کو گناہوں سے بچانے اور اُن میں اسلامی شعور پیدا کرنے کے لئے  31 دسمبر 2025ء بروز بدھ کی رات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام Songdo Convensia, Incheon, South Korea میں New Year Night Gathering کا اہتمام کیا جائے گا۔

تلاوت و نعت سے آغاز کرنے کے بعد رات تقریباً 9 بجےدینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے South Korea وزٹ کے لئے جانے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان ہوگا۔

اس New Year Night Gatheringمیں South Korea کے ذمہ داران، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر عاشقانِ رسول شرکت کریں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)