پاکستان کے قونصل جنرل جناب فہد امجد نے FGRF یوکے کے ہیڈ سید فضیل رضا عطاری سے ایک اہم ملاقات کی جس میں فلاحی اور انسانی خدمت کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قونصل جنرل فہد امجد نے پاکستان، برطانیہ اور بالخصوص غزہ میں FGRF کی جانب سے انجام دی جانے والی نمایاں انسانی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ FGRF مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کر کے ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

اس موقع پر قونصل جنرل فہد امجد نے FGRF کی شاندار فلاحی خدمات کے اعتراف میں دعوت اسلامی کو ایک Appreciation Letter بھی پیش کیا جو ادارے کی بین الاقوامی سطح پر خدمات کا واضح ثبوت ہے۔