
19 ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کی نگران عالمی مجلس مشاورت نے
تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا ٹیلی تھون 2025ء کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس کا مقصد دینی کاموں کو مزید فروغ دینا
اور شعبہ جات کے لئے مالی معاونت کو بڑھانا تھا۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈونیشن کو بڑھانے کے لئے اچھے انداز میں ٹیلی تھون مہم کا حصہ بننے، ماتحت اسلامی بہنوں کو اس کی
اہمیت بتانے ، ٹیلی تھون کا طریقۂ کار اور اہداف کی تقسیم کاری کرتے ہوئے اس کے حصول کے
لئے پلاننگ کے ساتھ کوشش کرنے پر کلام ہوا ۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں اور شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کو ذہن دیا
گیا کہ ڈونرز کے ڈیٹا کو 100% محفوظ اور محفوظ رکھنے کے لئے سخت حفاظتی تدابیر اپنائی
جائے کیوں کہ اس سے نہ صرف ادارے کی شفافیت بڑھے گی بلکہ اعتماد بھی قائم رہے گا۔
سب کانٹیننٹ نگران اور سب کانٹیننٹ پر مقرر اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کا مدنی مشورہ

22 ستمبر 2025ء
کو اسلامی بہنوں کے دینی کام کو مزید فروغ
دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلس مشاورت نے ایک اہم آن لائن مدنی مشورہ
منعقد کیا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور سب کانٹیننٹ پر مقرر اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکت کی
تاکہ مختلف ممالک میں دینی کاموں میں درپیش مسائل کے حل کے لئے تنظیمی حکمت عملی
پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔
مدنی مشورے کے دوران
نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے پیغام کو مزید زبانوں و
قوموں میں پہنچانے کے حوالے سے اہداف دیئےتاکہ دینی کام میں مزید اضافہ کیا جا سکے
نیز مقامی اسلامی بہنوں کے ذریعے آسان اور مؤثر طریقوں
سے کام کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس کے علاوہ اوورسیز
میں مقیم بنگلہ کمیونٹی میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے بنگلہ مبلغات کو سفر
کروانے کی ضرورت پر کلام کیا گیا جبکہ ایک سمری بھی تیار کی گئی ہے جس کے مطابق
کہاں کہاں بنگلہ مبلغہ اور ان کی فیملیز کو سفر کروایا جا سکتا ہے۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف
اہم نکات پر بھی مشاورت کی اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

9 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں قائم انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ آفس کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں آفس کی بعض ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے آفس کے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کرتے
ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اخراجات
کے بارے میں چند اہم امور پر مشاورت کی۔

عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے 16 ستمبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری (Canterbury) کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال
کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شعبہ محبت بڑھاؤ کے دینی کام٭فیملی اجتماع
منعقد کروانا٭ارورسیز نگرانوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭نگرانِ شوریٰ کے
بیان کی کارکردگی٭آئندہ کے اہداف٭سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پڑھے جانے والے صیغوں
کی پریکٹس اور اختتام کی دعا شامل کروانا٭فیضانِ صحابیات کے مدنی پھول٭انٹرنیشنل
افیئرز کی hierarchy٭ربیع
الاول کے گرینڈ میلاد اجتماع کی کارکردگی٭ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی٭8 دینی کام
بڑھانا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
10 ستمبر 2025ء کو ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں کینبرا کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز
کے سلسلے میں 10 ستمبر 2025ء کو ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ کی نگران
سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
دینی ایکٹیویٹیز کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مختلف نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭محفلِ نعت کے شیڈول٭دیگر محافل میں درس و دعا
کے لئے جانا٭مدرسۃالمدینہ گرلز کی کلاس کے شیڈول اور ٹریننگ٭مدرسۃالمدینہ کی
انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے تربیت٭شخصیات میں دینی کام کرنا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 8ستمبر 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں کوئنزلینڈ
کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کاموں کی
نوعیت، دینی کام کورسز کروانے، فزیکل اور آن لائن اجتماعات کا فیڈ بیک لینے کے
حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع آن لائن کروانے اور
دیگر زبانوں میں بھی اجتماعات منعقد کروانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
4 ستمبر 2025ء کو بیرونِ ممالک کے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کاؤنسل نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سطح کی شعبہ مشاورت اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
اس موقع پر اسلامی بہنوں نے مختلف امور پر
تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شعبہ محبت بڑھاؤ کے دینی کام٭فیملی اجتماعات کا
انعقاد کرنا٭اورسیز نگران اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنا٭نگرانِ
شوریٰ کے بیان کی کارکردگی٭آئندہ کے اہداف٭سنتوں بھرے اجتماعات میں ہونے والی
ایکٹیویٹیز کی پریکٹس٭ فیضانِ صحابیات کے مدنی پھول٭ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی٭8
دینی کام بڑھانا۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 1 ستمبر 2025ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر مشاورت کی گئی۔
مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان نکات پر تبادلۂ خیال
کیا:٭فیضانِ صحابیات کے مدنی پھول٭انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ٭ہفتہ وار رسالہ
کارکردگی٭8 دینی کام بڑھانا۔
شعبہ امام مساجد (پاکستان) کے تمام ذمہ داران سمیت امام مساجد کا مدنی مشورہ
.jpg)
7
اکتوبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ
امام مساجد (پاکستان) کے
تمام ذمہ داران سمیت امام مساجد کا مدنی مشورہ
لیا۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے مسجد کی آباد کاری، نمازیوں کی تربیت اور ہر ماہ
قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز ٹیلی تھون (عطیات مہم ) 2025ء
میں بڑھ چڑھ کر اپنا اور اپنے متعلقین(رشتہ داروں، مقتدی اور اہل محلہ) کا
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
رکنِ
شوریٰ نے خصوصی طور پر مخیر حضرات سے ملاقات و رابطہ کرکے دین متین کی ترقی و آخرت
میں باقی رہنے والے خزانے کی آباد کاری کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے/ کروانے کا ذہن
دیا۔
کینیا،
افریقہ کی کوالی کاؤنٹی میں واقع مسجد عمر
بن خطاب میں اخلاق کریمہ کورس کا انعقاد

جامع مسجد عمر بن خطاب ،کینیا افریقہ:
افریقی
ملک کینیا کی کوالی کاؤنٹی میں موجود لیکونی سب کاؤنٹی کی جامع مسجد عمر بن خطاب میں
دعوتِ اسلامی کے تحت”اخلاقِ کریمہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو مفید و اہم نکات بتائے گئے ۔
اس
دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کو اخلاقِ کریمہ کی اہمیت اور اس کے عملی اطلاق کے بارے میں
بتاتے ہوئے مسلمانوں کو نیک اخلاق اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
یہ کورس اسلامی بھائیوں کے لئے ایک قیمتی موقع
تھا کہ وہ اپنی روحانی و اخلاقی تربیت میں اضافہ کریں اور معاشرے میں مثبت اثرات
مرتب کریں۔(رپورٹ:مولانا
محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلامی
بہنوں کے عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 25 اگست
2025ء کو عالمی مجلسِ مشاورت کی میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کی اراکینِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے فزیکل جبکہ بیرونِ ملک میں موجود اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ
انٹرنیٹ شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق اس میٹنگ میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت کے تحت آنے والے سب کانٹیننٹ
اور شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی نیز سفر کارکردگی کا جائزہ بذریعہ
پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔
اسی
پریزنٹیشن کے ذریعے لینگویج ڈیپارٹمنٹ کے تحت دنیابھر میں انگلش، بنگلہ، عربک اور
دیگر لینگویجز میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف، کارکردگی اور آئندہ کی پلاننگ
پر مشاورت کی گئی۔