سری لنکا (Sri Lanka) کے سٹی کولمبو(Colombo) میں قائم جامع مسجد المقبول میں 31 دسمبر 2025ء کو New Year Night کے موقع پر دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا قرب و جوار اور مختلف علاقوں سے اسٹوڈنٹس، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی جبکہ سری لنکا مشاورت کے نگران و اراکین اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔ تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ نے معاشرتی برائیوں کی مذمت بیان کرتے ہوئے بڑی صحبت اور گناہوں سے بچنے، اللہ پاک کا خوف رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ شان و عظمت مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ کے لکھے ہوئے اشعار پڑھے۔ اجتماع کے دوران ہی عاشقانِ رسول نے درود و سلام اور ذکرو اذکار کی صداؤں میں نئے سال 2026ء کا استقبال کیا۔

نیو ایئر نائٹ کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع میں جامعۃ المدینہ سے فارغ التحصیل درس نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔