یکم جنوری 2026ء کو فار ایسٹ کے ملک ساؤتھ کوریا  (South Korea)کے سٹی انچن (Incheon) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، تاجکستان، ازبکستان، مصر اور عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر ذمہ داران و مبلغین دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

سیشن کے دوران رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بنگلہ باشی عاشقانِ رسول کی دلجوئی کے لئے بنگلہ زبان میں کلام پیش کیا۔ نعت خوانی کے بعد رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے سیشن کو حسنِ اخلاق اپنانے، بُرے ماحول سے بچنے، عفو و درگزر سے کام لینے اور دینِ اسلام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان میں عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات کو اپنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔آخر میں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ سیشن کا اختتام ہوا۔