25 رجب المرجب, 1447 ہجری
06
جنوری 2026ء کو ساؤتھ کوریا (South Korea)
کے
سٹی انچن (Incheon) کے
علاقے Songdoمیں
دعوتِ اسلامی کے تحت ایک Meet UPکا انعقاد کیا
گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول کی شرکت ہوئی جبکہ نگران ساؤتھ کوریا مشاورت اور دیگر مبلغین دعوت ِاسلامی
بھی موجود تھے۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےنیکی کی دعوت دیتے ہوئےعالمی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ملکردعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اسی دوران رکنِ شوریٰ نے معاشرتی
برائیوں کی روک تھام کے لئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دعوتِ
اسلامی برائیوں سے روکتے ہوئے نیکی کی طرف بھی لاتی ہےاور مشکل و پریشانی کے حل
بھی بتاتی ہے۔
Dawateislami