28 تا 31 دسمبر نگران شوریٰ حاجی محمد عمران
عطاری سری لنکا کا سفر کریں گے
دعوت
اسلامی کے تبلیغی و اصلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے لئے اراکین شوریٰ، مبلغین
دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمہ داران مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا حاجی محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی 28 تا 31 دسمبر 2025ء سری لنکا (Sri
Lanka) کا دورہ کریں گے۔ اس دوران منعقد ہونے والے مختلف
دینی، اصلاحی اور تربیتی پروگرامز میں نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت قائم مختلف اداروں کا وزٹ ، شخصیات و ذمہ داران سے ملاقاتیں کرنا اور دینی
کاموں کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔
اس
دورے سے سری لنکا کے عاشقانِ رسول کو دینی استفادہ حاصل ہوگا۔ دعوتِ اسلامی سری لنکا کے ذمہ داران کی جانب سے ان پروگرامز کی تیاریوں
کو حتمی شکل دی جا رہی ہےجبکہ مقامی اسلامی حلقوں میں اس دورے کو بڑی خوش آئند پیش
رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ، اصلاحِ معاشرہ
اور امتِ مسلمہ کی فکری و دینی رہنمائی کے لئے سرگرمِ عمل ایک بین الاقوامی دینی
تحریک ہے۔
Dawateislami