بنگلہ دیش ڈھاکہ کی سرزمین پر دعوتِ اسلامی کا تین
دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
ڈھاکہ (بنگلہ
دیش)
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع
ہزاروں
عاشقانِ رسول کی شرکت، ایمان افروز بیانات، ذکر و اذکار اور دیگر سرگرمیوں کا
سلسلہ
عاشقان
رسول کی عالمی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے دارالحکومت
ڈھاکہ کے علاقے آشیان سٹی میں واقع وسیع و عریض گراؤنڈ میں 24 تا 26 دسمبر 2025ء عظیم الشان تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد
ہوا جس میں بنگلہ دیش کے مختلف شہروں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،
سیاسی و سماجی شخصیات، بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں
عاشقانِ رسول اجر و ثواب کمانے، اپنی دینی
و معاشرتی اصلاح کرنے کے لئے شریک ہوئے۔
اجتماع کے پہلے دن (1st day)
اجتماع
میں شریک اسلامی بھائیوں کے لیے یہ پہلا دن
نہایت خوشیوں اور سعادتوں سے بھرپور رہا جہاں شرکا نے سفر کی صعوبتیں برداشت کرتے
ہوئے نیکیاں کمانے اور اجر و ثواب کے حصول کے لئے شرکت کی۔
تین
روزہ اجتماع کے پہلے دن نمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد دوسرے سیشن کا باقاعدہ آغاز
تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف
پیش کی۔ بعد ازاں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر
سنتوں بھرے بیانات کئے جن میں سیرتِ نبوی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اہمیت، مسلمانوں کی زندگی پر اس کے اثرات اور
اس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول بیان کیے گئے جبکہ شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سیرت
اپنانے کا ذہن دیا گیا۔
نمازِ
عصر کی باجماعت ادائیگی کے بعد اگلی نشست میں اولیائے کرام کی شان و عظمت پر بیان
ہواجس میں اللہ والوں کے واقعات وکرامات اور اقوال بیان کئے گئےخصوصاً خواجہ غریب نواز رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اتباع کا ذہن دیا گیا۔
نمازِ
مغرب کے بعد سورۃُ الملک کی تلاوت جبکہ نمازِ عشاء کی باجماعت ادائیگی کے بعد
گناہوں کی ہلاکتیں، پیغامِ فنا، موت کی یاد، قبر و آخرت کی تیاری کے موضوعات پر ایمان
افروز بیانات ہوئے۔ مبلغین دعوت اسلامی نے
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے
کی ترغیب دلائی ۔
اسی
دوران اجتماع گاہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جن کا شرکا نے بھرپور جوش و جذبے سے شاندار
استقبال کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اجتماع
خوش آمدید کہتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔ صلوٰۃ و سلام اور دعا پر پہلے دن کی
نشست اختتام پذیر ہوئی۔
اجتماع کے دوسرے دن (2nd day)
اجتماع
کے دوسرے دن بھی آشیان سٹی کے وسیع میدان میں عاشقانِ رسول کا جمِ غفیر موجود رہا۔
مختلف نشستوں میں تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور دیگر کلام پیش کئے گئے۔
مبلغینِ
دعوتِ اسلامی نے قرآنِ پاک سے محبت، علمِ دین کی اہمیت، نماز کی فضیلت، صحابۂ
کرام علیہم
الرضوان
کی قربانیاں جیسے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کیے۔ بیانات میں قرآنِ پاک کے نزول
کے مقاصد، نماز کی پابندی، نماز ترک کرنے کے نقصانات بیان کئے گئے اور شرکا کو
تلاوتِ قرآن اور نماز وں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس کے علاوہ شرکا کو علمِ دین سیکھنے
کی اہمیت و فضیلت، علماء کے فضائل اور اعمال کی بنیاد علم ہے کہ حوالے سے آگاہی
دیتے ہوئے علم دین سیکھنے کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نےحضرت سیدنا بلال حبشی رضی
اللہ عنہ
سمیت دیگر صحابہ کرام علیہم الرضوان کی دین اسلام
کے لئے آزمائشیں برداشت کرنے کےحوالے سے
بتاتے ہوئے ان صحابہ کرام علیہم الرضوان سے محبت
رکھنے اور ان کی اطاعت و پیروی کرنے کا ذہن بھی دیا ۔
اجتماع
کے دوران کفن دفن، نماز اور دیگر دینی امور پر سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے
جبکہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت اسٹالز بھی قائم کئے گئے۔
نمازِ
عصر کے بعد ہونے والی نشست میں رئیس مرکز الاقتصاد الاسلامی مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انعام یافتہ لوگوں یعنی انبیاء، شہداء اور صالحین کے
اوصاف بیان کئے۔ بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا کہ تقویٰ کے معنیٰ ہے اللہ
پاک سے ڈرنا اور جو بندہ اللہ پاک سے ڈرتا ہے وہ فرائض و واجبات نہیں چھوڑتا،
گناہوں کے قریب نہیں جاتا اور حرام چیزوں سے بچتا ہے انہیں چیزوں کا نام ”تقویٰ“ ہے۔آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی شخص صاحب
تقویٰ ہوکر یہ سمجھنے لگے کہ یہ اس کے لئے کافی ہے تو وہ غلطی پر ہے کیونکہ اُسے
نیک اور سچے لوگوں کی صحبت اختیار کرنی ہوگی اوران کی پیروی میں زندگی بسر کرنا ہوگا۔
نماز
مغرب کی ادائیگی کے بعد سورہ ملک کی تلاوت کی گئی جبکہ نماز عشاء کے بعد رکن شوریٰ
عبد المبین عطاری نے ”اللہ دیکھ رہا ہے اور خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے بزرگوں کے خوف خدا کے واقعات بتائےنیز شرکا اسلامی بھائیوں
کواللہ پاک کا خوف رکھتے ہوئے گناہوں سے بچنے، اور نیکیاں کرنے کا ذہن دیا۔
اسی
روز اجتماع گاہ میں ہی ذمہ داران اور مبلغین کے لئے خصوصی سیشن ہوا جس میں اراکینِ
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
پر شرکا کی رہنمائی کی اور اہداف دیئے۔
اجتماع کے دوسرے دن نماز عشاء کے بعد ہونےوالی خصوصی نشست میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بے حیائی اور بے
پردگی سمیت معاشرے میں پائی جانے والی دیگر برائیوں کی تباہ کاریاں بتائیں اور
عاشقان رسول کو ان برائیوں سمیت دیگر گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن
دیا۔دورانِ بیان نگران شوریٰ نے عالمی سطح پر دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماعات سمیت دیگر دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے شرکا کو بھی 12
دینی کاموں میں حصہ لینےاور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر کرنے کی
ترغیب دلائی۔ ماہ رجب اور شعبان کو عبادات میں گزارتے ہوئے ان عبادات کا سلسلہ ماہ
رمضان شریف میں بھی جاری رکھنے، پورے ماہ رمضان اور آخرے عشرے کا اعتکاف کرنے پر
گفتگو کی۔ بیان کے بعد اوراد و وظائف اور درود شریف پڑھے گئے، ذکر اللہ کا سلسلہ بھی ہواجبکہ نگران شوریٰ نے
اس موقع پر رقت انگیز دعا کروائی۔نشست کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا۔
سنتوں بھرے اجتماع کے دوران مدنی مشورے کا بھی
انعقاد کیا گیا جس میں بنگلہ دیش بھر کے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبائے
کرام کی شرکت ہوئی جبکہ اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور عبد المبین عطاری
بھی موجود تھے۔ مدنی مشورے میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شرکا اور طلبائے کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے
انہیں دلجمعی کے ساتھ علم دین سیکھنے، دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے نیکی کی دعوت
عام کرنے، نیک اعمال کرنے اور دیگر تک علم دین کا پیغام پہچانے کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اجتماع کے تیسرے دن (3rd day)
اجتماع کے تیسرے اور آخری دن عاشقانِ رسول کو
نمازِ تہجد کے لیے جگایا گیا، جس کے بعد مناجات اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ نمازِ فجر کے بعد تفسیرِ قرآن (صراط الجنان) اور شجرہ شریف پڑھا گیا جبکہ مبلغ دعوتِ اسلامی
نے ”والدین کی اہمیت و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے والدین
کی خدمت کے فضائل اور والدین نعمت ہیں کے حوالے سے آگاہی دی نیز والدین کی
نافرمانی سے بچنے اور ان کا سہارا بننے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں اشراق و چاشت کی ادائیگی
ہوئی۔
اجتماع کی اگلی نشست کے آغاز پر تلاوت کلام پاک
اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
بعد مبلغ دعوت اسلامی نے ”بدگمانی سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور بدگمانی کے وبال اور عذاب کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اس کی مثالیں
بتائیں جبکہ ”حسن ظن“ کے فضائل بھی بیا ن کئےاور اچھی سوچ اپنانے کی ترغیب
دلائی۔
بنگلہ دیش ڈھاکہ کی سرزمین پر ہونے والے عظیم
الشان تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع کی آخری اور خصوصی نشست کا آغاز تلاوت کلامِ
پاک اور نعت شریف سے ہوا۔خصوصی نشست میں مرکزی مجلس شوریٰ دعوتِ اسلامی کےنگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے”جنت کی نعمتوں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا جبکہ رکنِ شوریٰ عبد المبین عطاری نے بنگلہ زبان میں خلاصہ بیان پیش
کیا۔ دورانِ بیان نگران شوریٰ نے بے حیائی
اور بے پردگی سمیت معاشرے میں پائی جانے والی دیگر برائیوں کی تباکاریاں بتائیں
اور بے حیائی، بے پردگی، جھوٹ اور غیبت سمیت دیگر کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے بچتے
ہوئے والدین کی اطاعت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے سمیت دیگر نیک اعمال کرنے کی
ترغیب دلائی جبکہ ایمان کی سلامتی اور حفاظت کا ذہن دیتے ہوئے ایمان کی اہمیت
بتائی اور بری صحبت سے بچتے ہوئے نیک لوگوں کی صحبت میں رہنے کا ذہن دیا۔ نگرانِ
شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت سمیت دیگر دینی کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے
لئے ہاتھوں ہاتھ قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت بھی دی۔
ذکرِ الٰہی، تصورِ مدینہ اور رقت انگیز دعا کے
بعد نمازِ جمعہ اور صلوٰۃ و سلام پر تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع
اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع کے بعد خوش نصیب عاشقانِ رسول نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے قافلوں میں سفر
کرتے ہوئے راہِ خدا کے مسافر بن گئے۔
Dawateislami