15 اکتوبر 2025ء کو  عالمی سطح پر دینی خدمات سرانجام دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وکٹوریا نگران، کانٹیننٹ نگران اور ایسٹ کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ایسٹ کاؤنسل کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے آئندہ کی پلاننگ کی گئی٭وقف مبلغہ کا دینی کاموں کے حوالے سے سفر ٭بچوں اور اسلامی بہنوں کے لئے مختلف کورسز کا انعقاد ٭مدرسۃ المدینہ گرلز ویک اینڈ پروگرام کا آغاز کرنا٭فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کی مستقبل کی پلاننگ کرناتاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے٭ مختلف کمیونٹی (مثلاً افغانی، سری لنکن، اور البانین کمیونٹی) میں دینی کام کرنا٭دیگر سنی اداروں میں دینی کام کرنا٭مدنی قاعدہ کریش پروگرام کا انعقاد کرنا٭ایونٹس کو مؤثر انداز میں فیضانِ صحابیات میں کیسے منعقد کیا جائے؟٭وقف مبلغہ کے دینی کاموں کو وسعت دینے کے لئے مختلف نکات پر گفتگو ٭آنے والی تعطیلات (چھٹیوں) میں سمر کیمپس کے انتظامات ٭جامعۃ المدینہ بوائز کے ایڈمیشن۔